ابن خَلِّکان، ابن ابی الحدید کو سنّی شافعی مانتا ہے
283 ـ عزالدین ابن ابی الحدید:
ابن الشِّعار کہتا ہے:
عبدالحمید بن ابی الحدید ایک ماہر کاتب، فاضل، ادیب، وسیع فضیلت والا، بھرپور ادب کا مالک اور غیر معمولی ذہانت رکھنے والا شخص تھا۔ وہ کئی سرکاری عہدوں پر رہا، دیہاتی و شہری دونوں محکموں میں کام کیا۔ اس کا آخری عہدہ دیوانِ زِمام کا کاتب ہونا تھا۔
اس نے شیخ ابوالبقاء عُکبری سے، پھر ابوالخیر مُصَدَّق بن شُبیب واسطی سے ادب سیکھا،
👈 اور امام شافعی کے فقہ میں مشغول رہا،
اور علمِ اصول بھی پڑھا۔
اس کے والد مدائن میں قاضی کے منصب پر فائز تھے۔
اس کی ایک کتاب "العبقری الحسان" ہے جو علمِ کلام، منطق، طبیعیات، اصول، تاریخ اور شاعری سے متعلق ہے۔
وفیات الأعیان، جلد 7، صفحہ 342، نمبر 283
مزید اسکے عقائد کے بارے میں یہاں دیکھیں 👇
Gallery
Tap any image to view full screen