Back to سیدہ فاطمہ بنت محمد ص

پیغمبر اسلام ص کی جانب سے حضرت شیخین کی خواستگاری کو مسترد کیے جانے کی وجہ اہل سنت کے علماء کی زبانی

پیغمبر اسلام ص کی جانب سے حضرت شیخین کی خواستگاری کو مسترد کیے جانے کی وجہ اہل سنت کے علماء کی زبانی
پیغمبر اسلام ص کی جانب سے حضرت شیخین کی خواستگاری کو مسترد کیے جانے کی وجہ اہل سنت کے علماء کی زبانی
پیغمبر اسلام ص کی جانب سے حضرت شیخین کی خواستگاری کو مسترد کیے جانے کی وجہ اہل سنت کے علماء کی زبانی

🔴 پیغمبر اسلام ﷺ کی جانب سے حضرت شیخین کی خواستگاری کو مسترد کیے جانے کی وجہ اہل سنت کے علماء کی زبانی + چند سوالات 🔴

 

اہل سنت مکتب کے علماء نے صحیح اسناد کے ساتھ نقل کیا ہے کہ امیرالمؤمنین علی علیہ السلام سے پہلے حضرت شیخین نے خاتونِ جنت، صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا سے نکاح کا پیغام دیا 

لیکن رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ نے دونوں کی طرف توجہ نہ کی اور ان کے رشتے کو رد کر دیا۔

 

📌 یہ انکار دراصل شیخین کو یہ سمجھانے کے لیے تھا کہ"تم دین و اخلاق میں اس قابل نہیں ہو کہ رسول خدا کی اہل بیت کے ساتھ رشتہ قائم کرو۔"

 

تفصیلی پوسٹ لنک

/topic/2025

 

مگر 

 

🔹 اہل سنت کے علماء نے وضاحت کی ہے کہ نکاح میں دینی اور نسبی ہمسری (کفویت) ضروری ہے۔

🔹 غیر قریشی افراد، قریشی لڑکیوں سے نکاح کے لائق نہیں ہوتے۔

🔹 اسی طرح غیر بنی ہاشم افراد، بنی ہاشم کی لڑکیوں سے نکاح کے ہم پلہ نہیں ہوتے۔

🔹 کیونکہ بنی ہاشم رسول خدا ﷺ کی نسبت سے سب سے افضل قوم ہیں، اور ان کے برابر کوئی قوم نہیں۔

 

مقدسی حنبلی نے احمد بن حنبل سے نقل کیا ہے:

 

📜 وعنه أن غير قريش لا يكافئهم وغير بني هاشم لا يكافئهم لقول النبي (ص) إن الله اصطفى كنانة من ولد إسماعيل واصطفى من كنانة قريشا واصطفى من قريش بني هاشم واصطفاني من بني هاشم.

 

📃 اس سے روایت ہے کہ قریشی کے علاوہ کوئی ان کے ہم پلہ نہیں، اور بنی ہاشم کے علاوہ کوئی ان کے ہم پلہ نہیں، کیونکہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ نے فرمایا:

"اللہ نے اسماعیل کی اولاد سے کنانہ کو چنا، کنانہ سے قریش کو چنا، قریش سے بنی ہاشم کو چنا، اور بنی ہاشم سے مجھے چنا۔"

 

📚 الکافی فی فقه الامام احمد، مؤلف: ابن قدامہ مقدسی، جلد ۳، صفحہ ۲۲

 

https://shamela.ws/book/21731/912

 

 نتیجہ: 

 

احمد بن حنبل کے مطابق، رسول خدا ﷺ نے فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا نکاح ان دونوں (شیخین) سے اس لیے نہیں کیا کہ وہ بنی ہاشم کے برابر نہ تھے؛ نہ ایمان میں، نہ نسب میں۔

 

محققین و علمائے اہلسنت نے ایک اور دلچسپ دلیل پیش کی ہے؛

 

مثلاً ابن حبان بستی نے صحیح روایت میں نقل کیا ہے کہ 

 

📜 رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ نے ان دونوں کو ان کی عمر کے صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا سے فرق کی وجہ سے مسترد کر دیا۔

 

لیکن وہابی محقق شعیب الأرنؤوط نے کتاب کے حاشیے میں ایک اور دلیل بھی نقل کی ہے جو ابوبکر محمد بن ہارون الرویانی سے مروی ہے:

 

📜 "بوڑھا شخص نوجوان لڑکی کے لیے ہم پلہ نہیں ہوتا، اور جاہل عورت عالمہ کے لیے ہم پلہ نہیں ہو سکتی۔" 😂

 

📚 صحیح ابن حبان، جلد ۱۵، صفحہ ۳۹۹، تحقیق: شعیب الأرنؤوط، مؤسسہ الرسالہ

 

یقینا شعیب الأرنووط وہابی کا مقصد عمر کے اس مشہور قول کی طرف اشارہ ہے:

 

📜 "کُلُّ أَحَدٍ أَفْقَهُ مِنْ عُمَرَ حَتَّى النِّسَاءُ"

📃 یعنی "ہر کوئی عمر سے زیادہ فقیہ ہے، حتیٰ کہ عورتیں بھی!" 😂

 

یا وہ یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کے علم و دانش کا کوئی ہم پلہ نہیں، سوائے امیرالمومنین علیہ السلام کے۔

 

❓ ہمارا سوال نمبر 1:

 

جب روایت میں کہا جاتا ہے کہ رسول خدا ﷺ نے کہا کہ "وہ (فاطمہ) ابھی چھوٹی ہے"،

تو آپ جو یہ کہتے ہیں کہ نبی ﷺ نے عائشہ سے 6 سال کی عمر میں شادی کی تھی، اور نبی ﷺ اور ابوبکر ہم عمر تھے، تو پھر ابوبکر 9 سالہ فاطمہ کے لیے رشتہ کیوں لاتے؟

 

🔸 جب آپ خود کہتے ہیں کہ فاطمہ کی عمر 15 سال تھی، تو رسول خدا ﷺ کا یہ کہنا کہ وہ ابھی چھوٹی ہے، سمجھ سے باہر ہے؛

🔸 کیونکہ 6 سالہ عائشہ سے تو شادی ہو گئی، لیکن 15 سالہ فاطمہ کے لیے کہا گیا کہ وہ چھوٹی ہے؟

 

👍🏽 یہ اس بات کی دلیل ہے کہ تمہاری یہ کہانی جھوٹی اور من گھڑت ہے۔

 

❓ سوال نمبر 2:

 

تمہارے ہی علماء کے مطابق غیر بنی ہاشمی، بنی ہاشمی سے نکاح کا اہل نہیں،

تو پھر کیا عمر کے خاندان اور نسب کو ام کلثوم کے ساتھ برابر کیا جا سکتا ہے؟

کیا "صہاک" کو "ام المومنین خدیجہ سلام اللہ علیہا" یا "حنتمہ" کو "سیدہ نساء اہل جنت" حضرت زہرا کے برابر قرار دیا جا سکتا ہے؟

 

➕ سنت رسول ﷺ یہی ہے کہ انہوں نے شیخین کو بیٹی نہیں دی،

تو پھر امیرالمؤمنین علی علیہ السلام اس سنت کے خلاف کیسے جا سکتے تھے؟

 

👍 لہٰذا یہ مشہور کہانی کہ ام کلثوم نے عمر سے شادی کی، ایک جھوٹی اور من گھڑت بات ہے۔

 

📑 بدر علی 

 

#بدر_علی 

#التماس_دعا 

#تعلیمات_اہلبیتؑ 

#اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد 

#talimaat_e_ahlbait #SharePost #PlzShare

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2
Gallery Image 3