Back to حضرت عمر

دو خچر اور حضرت عمر کی فضیلت

دو خچر اور حضرت عمر کی فضیلت

أبو نعیم الحافظ روایت کرتے ہیں:

ہمیں ابو محمد عبداللہ بن محمد بن جعفر بن حیان نے بیان کیا، انہوں نے ابو یحییٰ رازی سے روایت کی، انہوں نے سہل بن عثمان سے، اور انہوں نے اسماعیل بن حماد بن ابی حنیفہ سے روایت کی:

 

ہمارا ایک ہمسایہ تھا جو ایک رافضی (شیعہ) چکی والا تھا۔ اس کے دو خچر تھے، ایک کا نام اس نے "ابوبکر" رکھا اور دوسرے کا نام "عمر" رکھا تھا۔ ایک رات ان میں سے ایک خچر نے اپنے مالک کو لات مار کر ہلاک کر دیا۔ جب یہ خبر ابو حنیفہ تک پہنچی تو انہوں نے کہا: "دیکھو، جس خچر نے اسے لات ماری ہے، وہ وہی ہے جس کا نام 'عمر' رکھا تھا؟"

لوگوں نے جا کر دیکھا تو ایسا ہی تھا۔

 

📚 تاریخ بغداد، جلد ۱۳، صفحہ ۳۶۲

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1