Back to حضرت ابوبکر

حضرت ابوبکر نے اسلام قبول کب کیا ؟

حضرت ابوبکر نے اسلام قبول کب کیا ؟
حضرت ابوبکر نے اسلام قبول کب کیا ؟

🔴 حضرت ابوبکر نے کب اسلام قبول کیا؟

 

▪طبری نے محمد بن سعد بن ابی وقاص سے روایت کیا ہے کہ میں نے اپنے والد (سعد بن ابی وقاص) سے پوچھا: "کیا ابو بکرؓ آپ سب سے پہلے اسلام لانے والے تھے؟" تو انہوں نے کہا: "نہیں، اس سے پہلے بھی پچاس سے زائد افراد نے اسلام قبول کیا تھا،

 

📚 تاریخ الطبری/ج2/ص60

 

▪ذہبی نے حسن بن زید سے نقل کیا ہے کہ: علیؓ پہلے شخص تھے جنہوں نے اسلام قبول کیا، پھر زیدؓ، پھر جعفرؓ، اور ابو بکرؓ چوتھے یا پانچویں نمبر پر تھے۔ 

 

📚 سیر أعلام النبلاء/ج1/ص216

 

▪ابو ہلال العسکری نے روایت کی ہے کہ عائشہؓ نے یومِ بصرہ میں کھڑے ہو کر کہا: "میرے والد چار مسلمانوں میں سے رابع (چوتھے) تھے۔"

 

📚 الأوائل/ص98

 

🔴 سب سے پہلے مسلم علی ع ہیں 

 

📚 مستدرک حاکم ج۳ ص۱۵۸

 

 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: "سات سال تک فرشتے میرے اور علی بن ابی طالب پر سلام کرتے رہے۔" صحابہؓ نے پوچھا: "کیوں ایسا ہوا، یا رسول اللہ؟" تو آپؐ نے فرمایا: "میرے ساتھ مردوں میں صرف وہی تھا۔" 

 

📚 تاریخ دمشق/ج42/ص36،

📚 شرح نہج البلاغہ لابن ابی الحدید/ج3/ص258

 

▪حدّثنا عليّ بن إسحاق الوزير الأصبهاني، حدّثنا إسماعيل بن موسى السدّي، ثنا عمر بن سعيد، عن فضيل بن مرزوق، عن أبي سُخيلة، عن أبي ذرّ، وعن سلمان قالا:

 

📜 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ نے علی علیہ السلام کا ہاتھ پکڑا اور فرمایا:

 

📃 "یقیناً یہ (علی) سب سے پہلے ہیں جنہوں نے مجھ پر ایمان لایا، اور یہ قیامت کے دن سب سے پہلے میرا مصافحہ کرنے والے ہیں۔

یہ ہی صدیقِ اکبر ہیں۔

یہ ہی اس امت کے فاروق ہیں، جو حق اور باطل کے درمیان فرق کرنے والے ہیں۔

یہ ہی مؤمنین کے سردار (یعسوب) ہیں، اور مال دنیا ظالموں کا سردار ہے۔"

 

📚 المعجم الكبير للطبراني/ج6/ص269، 

📚 مجمع الزوائد للہیثمی/ج9/ص102

📚 الكفاية للحافظ الكنجي الشافعي/ص79

 

#بدر_علی 

#التماس_دعا 

#تعلیمات_اہلبیتؑ 

#اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد 

 

invisibleislam.com

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2