Back to حضرتِ عثمان

عثمان کے خلاف بغاوت میں شامل صحابہ و تابعین کی فہرست

🔴 عثمان کی پالیسی کی مخالفت کرنے والوں میں صحابہ اور تابعین دونوں شامل تھے۔

 

⭕ انکے نام حروف کے حساب سے درج زیل ہیں

 

۔

 

▪️( أ )

 

1 - أبو أيوب الأنصاري (خالد بن زيد بن كليب الخزرجي):

   

📜 صحابی، مہاجر، عقبہ، بدر، احد، خندق اور دیگر غزوات میں شریک۔ رسول اللہ ﷺ کے گھر کے مالک۔ امام علیؑ کے ساتھ جنگ جمل، صفین اور نہروان میں شریک۔ عثمانؓ کے محاصرے میں بھی شریک۔  

 

📚 ابن عبد البر، الاستذکار (2/390)

 

2 - أبو الطفيل (عامر بن واثلة الكناني):

 

📜 صحابی۔ معاویہ کے پاس گئے تو معاویہ نے پوچھا: کیا تم عثمان کے قاتلوں میں سے ہو؟ انہوں نے کہا: نہیں، البتہ میں ان لوگوں میں سے ہوں جنہوں نے اسے دیکھا مگر مدد نہ کی۔  

 

📚 السیوطي، تاریخ الخلفاء (1/152)

 

3 - الأرقم بن عبد الله الكندي:

 

📜 امام علیؑ کے موالی اور حجر بن عدیؓ کے اصحاب میں سے۔ عثمانؓ کے سخت مخالفین میں شامل۔  

 

📚 الطبري (4/205)

 

4 - أسلم بن أوس (أسلم بن بجرة الأنصاري)

 

📜 صحابی، بنو قریظہ کے اسیروں کا نگران۔ احد اور دیگر غزوات میں شریک۔ عثمانؓ کے خلاف سخت تھا اور لوگوں کو اس کے خلاف اکسارتا تھا۔ عثمانؓ کی تدفین بقیع میں روکنے والوں میں شامل۔  

 

📚 ابن حجر، الإصابة (1/214)

 

5 - أصعر بن قيس الحارثي:

 

📜 قادسیہ کے دن بنو حارث کا جھنڈا اٹھانے والا۔ اور عثمان کے خلاف نکلے تھے

 

📚 ابن حجر، الإصابة (1/348)؛ البلاذري، أنساب الأشراف (5/529-530)

 

6 - ابن حنبل الجمحي (عبد الرحمن بن حنبل):

 

📜 بدري صحابی، امام علیؑ کے ساتھی۔ صفین میں شہید۔ عثمانؓ نے اسے مارا اور خيبر میں قید کیا۔  

 

📚 الزمخشري، ربيع الأبرار (1/412)

 

7 - ابن المحترش (ابن محرش الحنفي):

 

📜 بصرہ والوں کے ساتھ نکلا جو عثمانؓ کے خلاف تھے۔  

 

📚 ابن الأثير، الكامل (2/529)

 

8 - ابن عتيبة:

 

📜 عثمانؓ پر حملہ کرنے والوں میں شامل، جن کے فسق کی وجہ سے مشہور ہیں۔  

 

📚 محمد رضا، عثمان بن عفان (1/185)

 

9 - أسود بن حمران

 

📜 عثمانؓ کو قتل کرنے والا۔ نیزہ اور تلوار سے حملہ کیا۔  

 

📚 ابن كثير، البداية والنهاية (10/308)

 

۔

 

▪️( ب )

 

1 - بشر بن شريح القيسي:

 

📜 بصرہ والوں کے ساتھ عثمان کے خلاف نکلا۔ 

 

📚 ابن الأثير، الكامل (2/529)

 

2 - بسرة بن رهم:

 

📜 عثمانؓ پر حملہ کرنے والوں میں شامل۔  

 

📚 محمد رضا، عثمان بن عفان (1/185)

 

۔

 

▪️ ( ث )

 

1 - ثابت بن قيس النخعي:

 

📜 کوفہ میں عثمانؓ پر تنقید کرنے والے اشراف میں شامل۔  

 

📚 الطبري (4/326)

 

۔

 

▪️( ج )

 

1 - جهجاه بن سعيد الغفاري:

 

📜 رضوان کی بیعت میں شریک۔ عثمانؓ کو سخت طعنے دیے۔  

 

📚 ابن حجر، الإصابة (1/621)؛ ابن كثير (10/282)

 

2 - جبلة بن عمرو الساعدي:

 

📜 بدري صحابی۔ عثمانؓ پر پہلا جرأت مندانہ کلام کرنے والا۔  

 

📚 ابن الأثير، الكامل (2/529)

 

3 - جندب بن جنادة (أبو ذر الغفاري):

 

📜 عثمانؓ کی مال کی تقسیم پر سخت تنقید کی۔ مروان نے شکایت کی تو عثمانؓ نے انہیں ربذہ جلاوطن کیا۔  

 

📚 البلاذري، أنساب الأشراف (5/541-543)

 

4 - جندب بن زهير الأزدي (الغامدي):

 

📜 کوفہ کے اشراف میں عثمانؓ پر تنقید کرنے والوں میں شامل۔  

 

📚 الطبري (4/326)؛ ابن حجر، الإصابة (1/650)

 

5 - جندب بن كعب الأزدي:

 

📜 عثمان کے خلاف کوفہ کے مخالفین میں شامل۔  

 

📚 الطبري (4/326)

 

۔

 

▪️ ( ح )

 

1 - حجر بن عدي الكندي:

 

📜 امام علیؑ کے ساتھی، صفین میں شریک۔ عثمانؓ کے سخت مخالف۔  

 

📚 الطبري (4/205)

 

2 - حكيم بن جبلة العبدي:

 

📜 عثمان کے خلاف بصرہ والوں کے ساتھ نکلا۔  

 

📚 ابن الأثير (2/529)

 

3 - حرقوص بن زهير السعدي

 

📜 بصرہ والوں کا امیر، عثمانؓ کے خلاف نکلا۔  

 

📚 ابن حجر، الإصابة (1/44)؛ ابن الأثير (2/529)

 

4 - الحارث الأعور الهمداني:

 

📜 امام علیؑ کے ساتھی، عثمانؓ کے مخالف۔  

 

📚 البلاذري (5/529-530)

 

5 - الحجاج بن عمرو الأنصاري:

 

📜 صحابی۔ مروان کو مارا۔ صفین میں علیؑ کے ساتھ۔  

 

📚 ابن حجر، الإصابة (2/30)

 

۔

 

▪️ ( ذ )

 

1 - ذريح بن عباد العبدي:

 

📜 عثمان کے خلاف بصرہ والوں کے ساتھ نکلا۔  

 

📚 ابن الأثير (2/529)

 

۔

 

▪️ ( ر )

 

1 - رفاعة بن رافع الأنصاري:

 

📜 بدري صحابی۔ مروان پر حملہ کیا۔ عثمانؓ کے خون میں شریک۔  

 

📚 الطبري (4/382)؛ محمد رضا (1/185)

 

2 - رومان اليماني (سودان بن رومان)

 

📜 عثمانؓ کو قتل کرنے والوں میں سے۔  

 

📚 خليفة بن خياط (1/175)؛ ابن كثير (10/308)

 

۔

 

▪️ ( ز )

 

1 - زيد بن صوحان العبدي:

 

📜 عثمان کے خلاف کوفہ کے مخالفین میں شامل۔  

 

📚 الطبري (4/326)؛ ابن الأثير (2/529)

 

2 - زياد بن النضر الحارثي:

 

📜 عثمان کے خلاف کوفہ والوں کے ساتھ نکلا۔ 

 

📚 ابن الأثير (2/529)

 

۔

 

▪️ ( س )

 

1 - سعيد بن نمران الهمداني:

 

📜 حجر بن عدیؓ کے ساتھی، عثمانؓ کے سخت مخالف۔  

 

📚 الطبري (4/205)

 

2 - سودان بن حمران السكوني 

 

📜 عثمان کے خلاف مصریوں کے ساتھ نکلا۔  

 

📚 ابن الأثير (2/529)

 

3 - سودان بن رومان المرادي  

 

📜 عثمانؓ کے قاتلوں میں سے۔  

 

📚 ابن كثير (10/308، 318)

 

۔

 

▪️ ( ش )

 

1 - شريك بن شداد الخضرمي:

 

📜 حجر بن عدیؓ کے ساتھی، عثمانؓ کے سخت مخالف۔  

 

📚 الطبري (4/205)

 

۔

 

▪️ ( ص )

 

1 - صعصعة بن صوحان العبدي:

 

📜 امام علیؑ کے ساتھ جمل، صفین اور نہروان میں شریک۔ عثمانؓ سے بحث کی۔  

 

📚 ابن شبه (3/1063)؛ البلاذري (5/529-530)

 

2 - صيفي بن فسيل الشيباني 

 

📜 عثمان کے خلاف علیؑ کے ساتھی، معاویہ نے اسے قتل کیا۔  

 

📚 الزركلي، الأعلام (3/211)؛ الطبري (4/205)

 

۔

 

▪️ ( ط )

 

1 - طلحة بن عبيد الله:

 

📜 عشرہ مبشرہ میں سے۔ عثمانؓ پر سب سے سخت۔  

 

📚 البلاذري (5/569، 572)

 

۔

 

▪️ ( ع )  

 

01 - الإمام علي بن أبي طالب (ع):

 

📜 رسول اللہ ﷺ کے چچا زاد بھائی، داماد اور بیٹوں کے والد۔ عثمانؓ کے محاصرے کے دوران لوگوں کو ان کے گھر پر حملہ کرنے سے روکتے رہے۔  

 

📚 البلاذري، أنساب الأشراف (5/569)

 

02 - عائشة بنت أبي بكر:

 

📜 ام المؤمنین، نبی ﷺ کی زوجہ۔ عثمانؓ کے خلاف سخت تحریک کی، انہیں نعثل کہہ کر اکسایا، بعد میں موقف بدلا۔  

 

📚 الطبري (4/459)؛ اليعقوبي (1/176)

 

03 - عبد الله بن مسعود الهذلي  

 

📜 بدر اور رضوان کی بیعت میں شریک صحابی۔ عثمانؓ نے انہیں شدید مارا اور مسجد سے باہر نکالا۔  

 

📚 البلاذري، أنساب الأشراف (5/524-525)

 

04 - عبد الله بن الأصم العامري:

 

📜 کوفہ والوں کے ساتھ عثمانؓ کے محاصرے میں شامل۔  

 

📚 ابن الأثير، الكامل (2/529)

 

05 - عبد الله بن حوية السعدي التميمي 

 

📜 حجر بن عدیؓ کے ساتھی، امام علیؑ کے موالی، عثمانؓ کے سخت مخالف۔  

 

📚 الطبري (4/205)

 

06 - عبدالله بن عكيم الجهنى 

 

📜 صحابی۔ عثمانؓ کے قتل میں مدد کرنے کا اعتراف کیا۔  

 

📚 البخاري، التاريخ الكبير (1/31-32)

 

07 - عبد الرحمن بن عديس البلوي 

 

📜 مصریوں کا سردار، 500 یا 1000 کے ساتھ مدینہ آیا۔ عثمانؓ کے خلاف خطوط کی تحریک میں مرکزی کردار۔  

 

📚 ابن الأثير، الكامل (2/529، 537)

 

08 - عبد الرحمن بن خصل الجمحي:

 

📜 عثمانؓ پر حملہ کرنے والوں میں شامل۔  

 

📚 محمد رضا، عثمان بن عفان (1/185)

 

09 - عبد الرحمن بن حسان العنزي:

 

📜 حجر بن عدیؓ کے ساتھی، عثمانؓ کے شدید مخالف۔  

 

📚 الطبري (4/205)

 

10 - عمرو بن العاص: 

 

📜 مصر کا سابق گورنر۔ عثمانؓ سے ناراض ہو کر لوگوں کو ان کے خلاف اکسایا۔  

 

📚 ابن كثير (10/270-271)

 

11 - عمرو بن الحمق الخزاعي 

 

📜 عثمانؓ کے خلاف خطوط لکھنے والوں میں شامل، بعد میں قتل میں ملوث۔  

 

📚 ابن الأثير (2/537)

 

12 - عمرو بن بديل بن ورقاء الخزاعي: 

 

📜 مصریوں کا امیر، عثمانؓ کے محاصرے کی قیادت کی۔  

 

📚 الطبري (2/663)؛ ابن حجر، الإصابة (7/238)

 

13 - عمرو بن عبيد الحارثي الهمداني: 

 

📜 عثمانؓ کے غلام ناتل کو قتل کرنے والوں میں شامل۔  

 

📚 البلاذري (5/572)

 

14 - عمرو بن حزم الأنصاري  

 

📜 اس کی دیوار سے لوگوں نے عثمانؓ کے گھر میں گھس کر حملہ کیا۔  

 

📚 ابن كثير (10/313)؛ ابن سعد، الطبقات (3/73)

 

15 - عمرو بن الأصم:

 

📜 کوفہ والوں کا سردار، عثمانؓ کے محاصرے میں شامل۔  

 

📚 ابن الأثير (2/529)

 

16 - عمرو بن زرارة النخعي:

 

📜 عثمانؓ کو پہلے خلع کرنے والا بتایا جاتا ہے۔  

 

📚 ابن حجر، الإصابة (4/520)

 

17 - عامر بن عبد قيس (أبو عبد الله): 

 

📜 زاہد صحابی۔ عثمانؓ نے انہیں جلاوطن کیا۔  

 

📚 الذهبي، سير أعلام النبلاء (4/15)؛ ابن قتيبة (1/438)

 

18 - عامر بن بكير الليثي  

 

📜 بدري صحابی۔ عثمانؓ کے محاصرے میں شریک۔  

 

📚 ابن حبان، الثقات (3/293)؛ البلاذري (5/549)

 

19 - عروة بن شييم (ابن البياع):

 

📜 عثمانؓ کے خلاف صحیفہ لکھنے والوں میں شامل۔  

 

📚 ابن الأثير (2/537)

 

20 - عروة بن الجعد البارقي:

 

📜 کوفہ کے اشراف میں عثمانؓ پر تنقید کرنے والوں میں شامل۔  

 

📚 الطبري (4/326)

 

21 - عمار بن ياسر:

 

📜 صحابی۔ عثمانؓ کے غلاموں نے انہیں شدید مارا۔ عثمانؓ کو کافر کہنے والوں میں شمار۔  

 

📚 الباقلاني (1/530-531)؛ ابن عبد البر، الإستيعاب (3/1136)

 

22 - عمير بن ضابئ التميمي:

 

📜 عثمانؓ کی لاش پر حملہ کیا اور ضلع توڑی۔  

 

📚 الطبري (4/414)

 

23 - عائذ بن حملة الطهوي:

 

📜 سعید بن العاص کے ساتھ بغاوت میں شامل۔  

 

📚 البلاذري (5/529-530)

 

24 - عاصم بن عوف البجلي  

 

📜 حجر بن عدیؓ کے ساتھی، عثمانؓ کے سخت مخالف۔  

 

📚 الطبري (4/205)

 

25 - عتبة بن الأخنس السعدي: 

 

📜 حجر بن عدیؓ کے ساتھی، عثمانؓ کے شدید مخالف۔  

 

📚 الطبري (4/205)

 

26 - عدي بن حاتم الطائي:

 

📜 صحابی، امام علیؑ کے ساتھی۔ عثمانؓ سے منحرف رہے۔  

 

📚 ابن الأثير، أسد الغابة (4/7)

 

27 - علقمة بن قيس النخعي:

 

📜 عثمانؓ کے قتل کے قائدین میں شمار کیا گیا۔  

 

📚 ابن عساكر، مختصر تاريخ دمشق (39/441)

 

۔

 

▪️ ( غ )

 

1 - الغافقي بن حرب العكي :

 

📜 مصریوں کا سردار، عثمانؓ پر حملہ کرنے والوں میں شامل۔ محمد بن ابی بکر کے بعد عثمانؓ پر لوہے کا ٹکڑا مارا اور مصحف کو لات ماری۔  

 

📚 ابن كثير، البداية والنهاية (10/315)؛ ابن الأثير، الكامل (2/529)

 

۔

 

▪️ ( ف )

 

1 - فروة بن عمرو الأنصاري البياضي :

 

📜 بدري صحابی۔ عثمانؓ کے خلاف مدد کرنے والوں میں شمار کیا جاتا ہے۔  

 

📚 ابن حجر، الإصابة (5/278)

 

۔

 

▪️ ( ق )

 

1 - قبيصة بن ضبيعة العبسي :

 

📜 امام علیؑ کے موالی اور حجر بن عدیؓ کے ساتھی۔ عثمانؓ کے سخت مخالفین میں سے۔  

 

📚 الطبري (4/205)

 

2 - قتيرة بن فلان السكوني :*

 

📜 مصریوں کے ساتھ عثمانؓ کے محاصرے میں شامل۔  

 

📚 ابن الأثير، الكامل (2/529)

 

۔

 

▪️ ( ك )

 

1 - كميل بن زياد النخعي : 

 

📜 کوفہ کے اشراف میں عثمانؓ پر تنقید کرنے والوں میں شامل۔ بعد میں امام علیؑ کے قریبی ساتھی۔  

 

📚 الطبري (4/326)

 

2 - كنانة بن بشر الليثي   

 

📜 مصریوں کے ساتھ نکلا، عثمانؓ کے قتل میں ملوث۔  

 

📚 ابن الأثير، الكامل (2/529)

 

3 - كريم بن عفيف الخثعمي  

 

📜 حجر بن عدیؓ کے ساتھی، عثمانؓ کے شدید مخالف۔  

 

📚 الطبري (4/205)

 

4 - كدام بن حيان العنزي  

 

📜 حجر بن عدیؓ کے اصحاب میں سے، عثمانؓ کے سخت مخالف۔  

 

📚 الطبري (4/205)

 

5 - كعب بن عبده النهدي (ابن ذي الحبكة)   

 

📜 عثمانؓ کے خلاف خط لکھنے والوں میں شامل، سزا بھی ملی۔  

 

📚 البلاذري، أنساب الأشراف (5/530)

 

6 - كلثوم التجيبي :

 

📜 عثمانؓ کے گھر کے سامنے لوٹ مار کے دوران مارا گیا۔  

 

📚 ابن كثير (10/316)

 

۔

 

▪️ ( م )

 

1 - محمد بن أبي بكر الصديق   

 

📜 عثمانؓ کے قتل میں براہ راست ملوث، نیزہ یا تلوار سے حملہ کیا۔  

 

📚 ابن الأثير، الكامل (2/529)

 

2 - محمد بن أبي حذيفة : 

 

📜 مصر میں عثمانؓ کے خلاف لوگوں کو اکسانے والوں میں شامل۔  

 

📚 ابن الأثير، الكامل (2/529)

 

3 - محمد بن عمرو بن حزم  

 

📜 عثمانؓ پر سب سے زیادہ سختی کرنے والے تین محمدوں میں سے ایک۔  

 

📚 ابن عبد البر، الإستيعاب (3/1375)

 

4 - مالك بن الحارث الأشتر النخعي  

 

📜 کوفہ والوں کا سردار، عثمانؓ کے محاصرے میں مرکزی کردار۔  

 

📚 الطبري (4/326)؛ ابن الأثير (2/529)

 

5 - محزر بن شهاب التميمي :

 

📜 حجر بن عدیؓ کے ساتھی، عثمانؓ کے شدید مخالف۔  

 

📚 الطبري (4/205)

 

۔

 

▪️ ( ن )

 

1 - نيار بن عياض الأسلمي  

 

📜 صحابی، عثمانؓ سے نصیحت کرنے والا، عثمانؓ کے حامیوں نے تیر مار کر قتل کر دیا (پہلا شہید اس فتنے میں)۔  

 

📚 الطبري (4/382)؛ ابن حجر، الإصابة (6/381)

 

2 - نهران الأصبحي   

 

📜 عثمانؓ کے قتل میں براہ راست ملوث بتایا گیا۔  

 

📚 الطبري (4/394)

 

۔

 

▪️ ( هـ )

 

1 - هاشم بن عتبة (المرقال) :

 

📜 صحابی، امام علیؑ کے ساتھی، صفین میں شہید۔ عثمانؓ کے قتل کے بعد علیؑ کے ساتھ رہے۔  

 

📚 نصر بن مزاحم، وقعة صفين (1/92)

 

2 - هشام بن الوليد المخزومي :

 

📜 خالد بن ولید کے بھائی۔ عثمانؓ کے خلاف سخت کلام کیا۔  

 

📚 البلاذري (5/538)؛ ابن حجر، الإصابة (6/427)

 

۔

 

▪️ ( و )

 

1 - ورقاء بن سمي البجلي :

 

📜 امام علیؑ کے موالی، حجر بن عدیؓ کے ساتھی، عثمانؓ کے سخت مخالف۔  

 

📚 الطبري (4/205)

 

۔

 

▪️ ( ي )

 

1 - يزيد بن المكفف النخعي   

 

📜 عثمان کے خلاف کوفہ کے مخالفین میں شامل، امام علیؑ کے ساتھی۔  

 

📚 البلاذري، أنساب الأشراف (5/529-530)

 

📑 بدر علی

 

🖋 kingoflinks.com

 

🔗 Invisibleislam.com

 

#تبدیلی_ممنوع