Back to فدک

خــطبہ فـــدک اھـل سنت مصادر میـں

خــطبہ فـــدک اھـل سنت مصادر میـں
خــطبہ فـــدک اھـل سنت مصادر میـں
خــطبہ فـــدک اھـل سنت مصادر میـں
خــطبہ فـــدک اھـل سنت مصادر میـں
خــطبہ فـــدک اھـل سنت مصادر میـں
اھـل سنت کے جید عالم حافظ احـمد بن موسیٰ
بن مـردویہ اصـفہانی ، اپـنی کتاب میں خـطبہ فدک نقل کرتے ہیں،،
 
♨️ امـام ابن مردویہ اصفھانی نے بیان کیا ہم
کو خبر دی عبداللہ بن اسحاق نے ان کو محمد
بن عبید نے ان کو محمد بن زیاد نے ان کو
شرقی بن قطامی نے انکو صالح بن کیسان نے
انہوں نے روایت کی امام شھاب الدین زھری
سے انہوں نے حضرت عروہ سے انہوں نے حضرت
عائشہ سے کہ آپ نے فرمایا کہ
 
سیدہ الزھراء سلام اللہ علیہا نے چادر اٹھائی سر کو ڈھانپا
اور اپنی قوم ہاشمی کی با پردہ خواتین کے
ساتھ مسجد نبوی ص میں تشریف لائے، آپ کی
چال آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی چال
جیسی تھی، یعنی چلنا ،، اور چادر زمین پر
خط دیتی جا رہی تھی، حتیٰ کی سیدہ الزھراء سلام اللہ علیہا مسجد نبوی ص میں داخل
ہوئیں تو اس وقت ابوبکر مہاجرین و انصار
اور دیگر مسلمانوں کے درمیان بیٹھے ہوئےتھے
آپ پردے کے پیچھے جلوہ افروز ہوئیں ، اور رونے لگیں یہ دیکھ کر تمام لوگوں نے پر گریہ
طاری ہو گیا ،،تسلی و تشقی دینے کے بعد مجمع
خاموش کیا گیا آپ سیدہ ع نے اپنی گفتگو کا آغاز اللہ تعالیٰ کی حمد سے کیا ، الــخ
ص نمبر 197، سیدہ الزھراء سلام اللہ علیہا
آیت پڑھی ، " تو کیا پھر جاہلیت کا فیصلہ
چاہتے ہیں 
 
حالانکہ جو لوگ یقین رکھنے
والے ہیں، انکے ہاں اللہ سے بہتر اور کوئی
فیصلہ کرنے والا نہیں ،، "
اے مسلمانو کیا یہ صحیح ہے کہ میں اپنے والد
گرامی محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی
میراث سے محروم رہوں،، یہ اللہ نے کہا انکار کیا
ھے، کہ آپ حضرات اپنے باپ کی میراث پائیں ،
اور میں ع اپنے باپ محمد مصطفیٰ ص کی میراث سے محروم رہو ، تم نے میرے حق میں
عجیب و غریب حکم لگایا ہے، تم نے خلافت اور
فدک کو اونٹ کی طرح مہار کرلیا ھے، یہ حشر
تک تمہارے ساتھ رہے گا اس روز اللہ بہترین حاکم ھوگا،، اور حضرتِ محمد مصطفیٰ ص
زعیم ہونگے ہمارے درمیان اور تمہارے لئے قیامت وعدہ گاہ ہے وہاں تمہارا گھاٹا اور نقصان آشکار
ھوجائے گا الــخ 
 
حوالہ،، 📚 مناقب علی ، از مردویہ اصفھانی ص
195 تا 198،،

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2
Gallery Image 3
Gallery Image 4
Gallery Image 5