Back to حضرتِ عثمان
عبد الرحمن بن عوف اس حال میں وفات پا گئے کہ وہ عثمان بن عفان سے ناراض تھے۔
اہلسنت سے پوچھنا تھا کہ صحابی رسول ﷺ حضرت عبدالرحمن بن عوف جنہوں نے جناب عثمان ابن عفان کی خلافت کے لیے بہت اہم کردار ادا کیا تھا
اور مجلس شوری کے ممبر تھے وہ دنیا سے جاتے ہوئے جناب عثمان ابن عفان سے کیوں ناراض رہے اور مرتے دم تک ان سے بات نہ کی
اس واقعہ کو ابو الفداء نے اپنی تاریخ میں نقل فرمایا ہے
لکھتے ہیں
روى أنه قيل لعبد الرحمن بن عوف هذا كله فعلك فقال لم أظن هذا به لكن الله على أن لا أكلمه أبدا ومات عبد الرحمن وهو مهاجر لعثمان رضى الله عنهما ودخل عليه عثمان عائدا في مرضه فتحول الى الحائط ولم يكلمه
"روایت ہے کہ عبد الرحمن بن عوف سے کہا گیا: کیا یہ سب آپ کا کیا ہوا ہے؟ تو انہوں نے کہا: میں نے اس کے بارے میں ایسا گمان نہیں کیا تھا، لیکن اللہ کی قسم! میں ان سے کبھی بات نہیں کروں گا۔ اور عبد الرحمن بن عوف اس حال میں وفات پا گئے کہ وہ عثمان بن عفان سے ناراض تھے۔ اور جب عثمان بن عفان بیماری کے دوران ان کی عیادت کے لیے آئے تو انہوں نے دیوار کی طرف رخ کر لیا اور ان سے بات نہیں کی۔"
المختصر فی اخبار البشر ج 1 ص 166
Gallery
Tap any image to view full screen