ابن عباس سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: امام علی (سلام) نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا:
“یا رسول اللہ! کیا آپ عقیل سے محبت رکھتے ہیں؟”
آپ ﷺ نے فرمایا:
“ہاں، اللہ کی قسم! میں ان سے دو محبتیں رکھتا ہوں: ایک ان کی اپنی محبت کی وجہ سے، اور دوسری ابو طالب کی ان سے محبت کی وجہ سے۔”
اور (آپ ﷺ نے فرمایا:) “اور ان کا بیٹا تمہارے بیٹے کی محبت میں قتل کیا جائے گا، پس اس پر اہلِ ایمان کی آنکھیں آنسو بہائیں گی، اور مقرب فرشتے اس پر درود بھیجیں گے۔”
پھر رسول اللہ ﷺ رو پڑے یہاں تک کہ آپ کے آنسو آپ کے سینے پر جاری ہو گئے، پھر فرمایا:
“میں اللہ سے شکایت کرتا ہوں اس ظلم کی جو میرے بعد میری عترت کو پہنچے گا!”
📚 (الأمالي للشیخ الصدوق، صفحہ 191)