میرا حسینؑ کے علاوہ کوئی امیر نہیں

📜 "میرا حسینؑ کے علاوہ کوئی امیر نہیں"

 

🖋 مسلم بن عقیلؑ

 

🔴 مسلم بن عقیل علیہ السلام – ایک مختصر تعارف 🔴

 

🔴 نام و کنیت و نسب:

 

نام: مسلم بن عقیل بن ابی طالب

 

کنیت: ابو عبد اللہ

 

نسب: فرزند عقیل بن ابی طالب، پوتے حضرت ابو طالبؑ کے، بھتیجے حضرت علی علیہ السلام کے۔

 

🔴 پیدائش:

22 ہجری میں مدینہ منورہ میں ولادت ہوئی۔

 

🔴 والدہ:

بی بی علیہ، جو ایک کنیز تھیں۔

 

🔴 زوجہ:

حضرت رقیہ بنت علی علیہ السلام (یعنی حضرت علیؑ کی بیٹی اور امام حسینؑ کی بہن)۔

 

🔴 شہادت:

9 ذوالحجہ (یوم عرفہ) کو کوفہ میں شہید کیے گئے۔

 

📚 الإرشاد، ج2، ص66

📚 بحار الأنوار، ج44، ص363

📚 رياض الأبرار، ج1، ص215

 

🔴 مقام و مرتبہ:

 

بنی ہاشم کے بزرگ، عقلمند، عالم و شجاع شخصیت۔

 

امام حسین علیہ السلام انھیں “ثقتی” (میرا معتمد) کہہ کر یاد کرتے تھے۔

 

جنگ صفین میں حضرت علیؑ نے انھیں میمنہ (دائیں بازو) پر حسنؑ و حسینؑ کے ساتھ صف آرا کیا۔

 

📜 نبی کریمؐ کی پیش گوئی:

 

امام علیؑ نے نبی اکرمؐ سے عرض کیا: کیا آپ عقیل سے محبت کرتے ہیں؟

 

رسول خدا ﷺ نے فرمایا: “ہاں، بخدا! میں اس سے دو محبتیں رکھتا ہوں، ایک اس کے لیے، اور دوسری ابو طالب کی اس سے محبت کی وجہ سے۔

 

اور اُس کا بیٹا (یعنی مسلمؑ) تمہارے بیٹے (یعنی حسینؑ) کی محبت میں قتل کر دیا جائے گا، اس پر مؤمنین کی آنکھیں اشکبار ہوں گی، اور مقرب فرشتے اس پر درود بھیجیں گے۔”

 

پھر رسول اکرم ﷺ رونے لگے، یہاں تک کہ آنسو مبارک ان کے سینے پر بہنے لگے، اور فرمایا:

"میں اللہ سے شکایت کرتا ہوں کہ میرے بعد میری عترت کو کیا کچھ سہنا پڑے گا۔"

 

۔

 

📜 خدا لعنت کرے اس پہ جس نے آپ کی بیعت میں آپ کو دھوکہ دیا اور آپ کو تنہا چھوڑ دیا

 

🖋 زیارت مسلم بن عقیل

 

 #بدر_علی #التماس_دعا #تعلیمات_اہلبیتؑ #اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1