یزید کے شیعہ
معاویہ کے 20 سالہ طویل دورِ حکومت میں کوفہ میں ایک اور جو تبدیلی آئی، وہ یہ تھی کہ یہاں ایک ایسا گروہ بھی پیدا ہو گیا جو کہ شیعانِ معاویہ پر مشتمل تھا۔ یہ گروہ معاویہ کے حکم سے منبرِ نبی سے اھل بیت پر سب و شتم کرتا تھا۔ اس گروہ کی موجودگی کا سراغ اس خط سے بھی ملتا ہے جو کہ جناب مسلم بن عقیل کی آمد پر ان شیعانِ معاویہ (جو کہ اب شیعان ِ یزید ہوچکے تھے) نے یزید کو لکھا تھا:
📜 اما بعد فان مسلم بن عقیل قد قدم الکوفۃ فبایعۃ الشیعۃ اللحسین بن علی فان کان لک بالکوفۃ حافۃ فابعث الیھا رجلا قو یاینفذ امرک و یعمل مثل عملک فی عدوک فان لانعمان بن بشیر رجل ضعیف او ھو یتضعف
📝 مسلم بن عقیل کوفہ آئے ہیں اور شیعوں نے اُن کے ہاتھ پر حسین بن علی کی بیعت کی ہے۔ اگر آپ کو کوفہ میں اپنی سلطنت قائم رکھنا ہے تو ایک طاقتور شخص کو یہاں مقرر کیجئے۔ جو آپ کے حکم کو نافذ کرے اور دشمن کے ساتھ وہ سلوک کرے جو آپ خود اگر ہوتے تو کرتے۔ اس لئے کہ نعمان بن بشیر (جو کوفہ کا حاکم ہے ) وہ فطرتاً کمزور ہے۔ یا کسی وجہ سے کمزوری کر رہا ہے۔
اس مضمون کو لکھنے والے تین آدمی ہیں:
1. عبداللہ بن مسلم بن سعید حضرمی حلیف بنی امیہ
2. عمارہ بن عقبہ
3. عمر بن سعد بن ابی وقاص
یزید نے اس خط کے ملتے ہی ایک فرمان ابن زیاد (جو زیاد ابن سمعیہ کا بیٹا تھا) کے نام لکھا جسکی عبارت قابلِ دید ہے:
📜 ما بعد فانۃ کتب الی شیعی من اھل الکوفۃ بخیر وننی ان ابن عقیل بالکوفۃ تجمع الجموع لشق عصا المسلمین فرحین تفراء الخ
📝 میرے پاس میرے شیعوں نے جو کوفہ کے رہنے والے ہیں یہ لکھا ہے کہ ابن عقیل کوفہ میں جتھے جمع کر کے مسلمانوں کی موجودہ بنی بنائی بات کو بگاڑنا چاہتے ہیں۔ لہذا تم فوراً وہاں جاؤ اور مسلم پر قابو حاصل کر کے سزا دو
📚 طبری، جلد 6 صفحہ 200
محترم قارئین! پہچان تو لیا ہو گا یہ عمر ابن سعد بن ابی وقاص کون ہے جو اس خط کے لکھنے والوں میں ہے؟ بے شک یہ وہی سپہ سالار ہے جو حسین بن علی کے قتل کے لئے بھیجا گیا تھا۔ جس نے سب سے پہلا تیر لشکرِ حسین کی طرف چلایا تھا (طبری جلد 6 صفحہ 245)۔ اور اسکا شیعانِ یزید میں سے ہونا ایسی ناقابل تردید حقیقت ہے جسے سوائے نا۔۔۔صبی آنکھوں کے ہر دوسری آنکھ دیکھ سکتی ہے۔
#اَلّٰلھُمَّ_لْعَنْ_قَتَلَۃَ_اَلحُسَیِنَؑ_وَ_اُولاَدِ_اَلحُسَیِنَؑ_وَ_اَصحَابِ_الحُسینؑ
#تعلیمات_اہلبیت #talimaat_e_ahlbait
#شہادت #شہید #تاریخ #tareekh #Muslim_Bin_Aqeel #سفیر_حسین #muslim #مسلم #کوفہ #MuslimBinAqeel #مسلم_بن_عقيل