جناب مسلم کو دارلامارہ کی چھت پر شہید کیا گیا، پہلے گردن کاٹ کر سر کو زمین پر پھینکا گیا اور جسم مطہر کو بھی نیچے پھینک دیا گیا
📚 ارشاد مفید، ج2،ص64
⚫ ایک عرب شاعر کا حضرت مسلم ع پر مرثیہ
تجھے رسیوں سے جکڑ کر بام قصر سے زمین پر پھینک دیا گیا کیا تیرے بدن کا کوئی حصہ سالم تھا ؟
تیرے جنازے کو رسیوں میں باندھ کر بازاروں میں پھرایا گیا ایک رات پہلے شہر کا امیر اور رہبر نہیں تھا ؟
تو گزر گیا رونے والے تجھ پر رو رہے ہیں کیا شہر کوفہ میں ایسا کوئی نہ تھا جو تجھ پر روتا ؟
اگرچہ تو جلد موت کے راستے چلا گیا لیکن سر زمین زرود پر جب خبر شہادت تو وہاں رات پر رونے کی آوازیں بلند تھیں
📚 سوگنامہ آل محمد ع صفحہ:١٧١
⚫ شہادت جناب حضرت مسلم بن عقیل ع پر سید باقر ہندی رح فرماتے ہیں
"اے فرزند رسول ع کے برادر عزیز! آپ کے شیعوں کی خون روتی ہوئی آنکھیں آپ کی سیرابی کے لیے خون مہیا کررہی ہیں.یہ اشک بھری آنکھیں آپ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کبھی نہیں تھمیں گی.ان آنسوؤں کی آمدورفت مسلسل رہے گی,کیونکہ آپ پیاسے شہید ہوئے ہیں.
جب آپ آخری وقت پانی پینے لگے تھے تو آپ کے سامنے کے دو دانت پانی میں گر گئے تھے.آپ کو رسیوں سے جکڑ کر قصر الامارہ کی چھت سے نیچے گرا دیا گیا.کیا اس ظالم نے آپ پر ظلم کیا وہ آپ سے چھٹکارا پانا چاہتا تھا.آپ کے پاؤں میں رسیاں باندھ کر بازاروں میں پھرایا گیا.کیا یہ وہی لوگ نہیں تھے کہ آپ جن کے ایک دن قبل امیر تھے.
کیا آپ اس مظلومیت میں اس دنیا سے رحلت فرما گئے کہ گریہ کرنے والی خواتین آپ پر گریہ بھی نہ کرسکیں.
کوفہ کس قدر ظلم و ستم سے بھرپور شہر ہے کہ کیا آپ پر نوحہ کرنے والا بھی کوئی نہیں تھا؟
اگر آپ یوں ہی شہادت سے ہمکنار ہوئے ہیں,لیکن "زرود" میں کتنے افسردہ وغم زدہ لوگ ہیں,جو آپ پر دن رات آہ و زاری میں مبتلا ہیں."
📚 مقتل مقرم
#اَلّٰلھُمَّ_لْعَنْ_قَتَلَۃَ_اَلحُسَیِنَؑ_وَ_اُولاَدِ_اَلحُسَیِنَؑ_وَ_اَصحَابِ_الحُسینؑ
#تعلیمات_اہلبیت #talimaat_e_ahlbait
#شہادت #شہید #تاریخ #tareekh #Muslim_Bin_Aqeel #سفیر_حسین #muslim #مسلم #کوفہ #MuslimBinAqeel #مسلم_بن_عقيل