حضرت امیر مسلم ع کی طرف سے کوفہ والوں سے بعیت لینے والے نائبین کے نام
حضرت امیر مسلم ع کی طرف سے کوفہ والوں سے بعیت لینے والے نائبین کے نام.
١.جبلہ بن علی شیبانی حضرت مسلم ع کی شہادت کے وقت کوفہ سے باہر بعیت لینے گئے ہوئے تھے یہ کربلا کے شہداء سے ہیں.
٢.جنادہ بن حارث انصاری سلمانی ازدی.
٣.جندب بن حجیر کندی کربلا کے شہداء سے ہیں.
٤.شبیب بن جراد کلابی ٩ محرم کو کربلا پہنچے.
٥.عباس بن جعدہ بن ہبیرہ بن مخزوم بن عبدالمطلب جناب جعدہ حضرت علی ع کے بھانجے تھے.
٦.عمرو بن جندب حضرمی
٧.عمرو بن قرظہ انصاری کربلا کے شہداء سے ہیں.
٨.نافع بن ہلال شہداء کربلا سے ہیں.
٩.یحیی بن ہانی بن عروہ شہداء کربلا سے ہیں.
١٠ عبیداللہ بن عمرو کندی شہید کوفہ
١١.عمارہ بن صلخب اذدی شہید کوفہ
١٢.سلیمان بن صرد خزاعی کربلا کے بعد توابین گروہ کے سربراہ تھے اور شہید ہوئے.
١٣ حارث بن امراءالقیس کندی شہزادہ علی اصغر ع کے ماموں ہیں اور کربلا کے شہداء میں سے ہیں
١٤.عبدالاعلی کلبی حضرت مسلم ع کے گھر کے دربان
١٥.حضرت مسلم بن عوسجہ شہداء کربلا سے ہیں.
١٦.شعبہ مالیات کے انچارج عمرو بن عبداللہ المعروف ابوثمامہ صیداوی شہدا کربلا سے ہیں.
١٧.ہانی ابن عروہ شہید کوفہ
اس کے علاوہ آپ کے خواص میں حبیب ابن مظاہر ع اور علی بن مظاہر ع شہداء کربلا سے ہیں.
مختار ثقفی جنہوں نے بعد میں قاتلان امام حسین ع سے انتقام لیا اور جام شہادت نوش کیا.
کتاب: کلام حسین ع