Back to حضرت حمزہؓ بن عبدالمطلب

انبیاء کرام کے گواہ کون ہیں اور محمد ص کا کون

انبیاء کرام کے گواہ کون ہیں اور محمد ص کا کون
انبیاء کرام کے گواہ کون ہیں اور محمد ص کا کون

انبیاء کرام کے گواہ کون ہیں اور محمد ص کا کون

 

ابو سعید کے بیٹے یوسف سے نقل کرتے ہیں کہ میں ایک دن امام جعفر صادق ص کی خدمت میں حاضر تھا, آپ ص نے مجھے فرمایا, جب قیامت برپا ہوگی تو خدا وندقدس تمام لوگوں کو جمع کرے گا, سب سے پہلے جس کو بلائے گا وہ حضرت نوح علیہ السلام ہوینگے, ان سے کہا جائے گا, کیا تو نے تبلیغ کی اور اپنے پروردگار کے احکامات کو لوگوں تک پہنچایا ؟؟ نوح علیہ السلام کہیں گے, جی ہاں,, ان سے کہا تیرے اس عمل کی کون گواہی دے گا,, 

 

تو حضرت نوح علیہ السلام عرض کریں گے محمد ابن عبداللہ ص اس کے بعد حضرت نوح علیہ السلام حضرت محمد ص کی تلاش میں چل پڑیں گے,, لوگوں کو ایک طرف کرکے آگے جائیں گے یہاں تک کہ حضورِ پاک ص تک پہنچ جائیں گے, اور آپ امیرالمؤمنین علی ص کے ساتھ مشک کے پاس بیٹھے ہوں گے اور اسی بارے ميں خداوند کریم کا یہ فرمان مبارک ہے کہ,, 

 

فلما راوہ زلفۃ سیت وجوہ الذین کفروا,, سورہ ملک 27// 

 

پس جب اُس( یعنی امیرالمؤمنین علی ص) کو دیکھیں گے کہ خداوند کریم اور رسولؐ اکرم کے نزدیک مقرب ہیں تو اُن کا چہرے رسوا اور گندے ہوجائیں گے,  

 

حضرت نوح علیہ السلام پیغمبر اسلام کی خدمت میں عرض کریں گے, خداوند کریم نے مجھ سے پوچھا ہے کہ آیا تو نے تبلیغ اور ہمارے پیغام کو پہنچایا ہے ؟؟ 

 

تو میں نے کہا, ہاں,, 

 

خداوند عالم نے فرمایا کہ تیری گواہی کون دے گا ؟؟ .

 

میں نے کہا حضرت محمد ص تو اس وقت حضرت پیغمبر اکرم ص نے حضرت جعفر بن ابی طالب ص اور حضرت حمزہ ع سے فرمائیں گے تو تم دونوں جاؤ اور گواہی دو نوح علیہ السلام نے تبلیغ کا کام انجام دیا ہے,, 

 

حضرت امام جعفر صادق ص نے فرمایا,, 

کہ جعفر بن ابی طالب ص اور جنابِ حمزہ ع انبیاء کرام کے تبلیغ کے گواہ ہیں,, 

 

میں نے عرض کیا آپ پر قربان جاؤں پھر علی ص کہاں ہیں اور ان کا کیا کام ہوگا؟؟ 

 

آپ ص نے فرمایا,, ان کا مرتبہ ان سے بلند تر ہے,,, 

 

مناقب اہل بیت جلد1 ص231 

بحارالانوارجلد7 ص282 حدیث 4 

الوافی جلد 3 ص370 حدیث 6

 

Invisibleislam.com

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2