Back to حضرت حمزہؓ بن عبدالمطلب

ابوسفیان کا حضرت حمزہ کی لاش كو جھجھوڑنا

ابوسفیان کا حضرت حمزہ کی لاش كو جھجھوڑنا

 

جنگ احدكے بعد ايك شخص حليس جو اپنے قبيلہ كا رئيس تھا يہ اپنے قبيلے كاسردار اور قريش كاحليف تھااس شخص نے ميدان جنگ ميں ابو سفيان كو ديكھا كہ حضرت حمزہ كى لاش پر كھڑا ہے اور اپنے نيزے سے انكى لاش كو جھجھوڑكر كہہ رہا ہے _ 

 

موت كى تلخى چكھ لو ،اے وہ كہ تم نے رشتہ دارى ختم كر دى تھى اسكا مطلب يہ تھاكہ تمھيںاس بات كى سزا ملى ہے كہ تم مسلمان ہو گئے ،قبيلہ قريش سے علحدہ ہو گئے اور تم نے قريش سے جنگ كى _ حليس (1) نے يہ ذليل حركت ديكھى تو چلّانے لگا _ اے قبيلہ قريش كے لوگوں_ذرا ابو سفيان كى يہ كمينى حركت تو ديكھو يہ قريش كابزرگ كہاجاتا ہے ،ذراديكھو تو كہ اپنے چچاكے فرزند كى لاش كے ساتھ كيا برتاو كر رہا ہے ،جو خاك پر پڑى ہوئي ہے_ (2) 

 

ابو سفيان نے اس سے كہا : 

تجھ پر افسوس ہے _ اس وقت تونے جو ميرى حركت ديكھى اسے لوگوں سے بيان نہ كرنا ،يہ مجھ سے لغزش ہو گئي ،پھر ابو سفيان پہاڑ پر چڑھ كر چلّانے لگاھم نے كيا اچھا كام كيا ،ہميشہ جنگ كے دورخ ہوتے ہيں ،اج كا دن جنگ بدر كابدلہ ہے _ پھر اس نے اواز لگائي اعل ھبل يعنى ھبل كے جے ہو (3) 

 

رسول خدا (ص) نے حكم ديا كہ اس كے جواب ميں كہا جائے اللہ اعلى واجل _اللہ برتروبلند ہے 

ابو سفيان نے مسلمانوں كے توحيد پرستانہ اواز كا جواب ديا '' الا لنا العزى ولاعزّى لكم'' اگاہ ہو جاو كہ ہمارے پاس تو عزى جيساخدا ہے اور تمھارے پاس عزى نہيں _ 

 

رسول(ص) خدانے حكم ديا كہ جو اب ميں كہو ''اللہ مولانا ولا مولالكم ''اللہ ہمارا سرپرست ہے اور تمھارا كوئي سرپرست نہيں 

 

واپس جاتے ہوئے ابو سفيان نے اواز لگائي اگلے سال ہم بدر كے كنو وںپر انے كاوعدہ كرتے ہيںرسول اللہ (ص) نے اپنے ايك ساتھى كو حكم دياكہ تم اواز ديدو ....... 

 

ہاں _ائندہ سال ہم بدر پر انے كاوعدہ كرتے ہيں ،ابو سفيان اپنے قريشى ساتھيوں كے ساتھ ميدان احد سے چلا گيا ليكن كچھ دن بعد ا س نے خيال كيا كہ مسلمان شكست اور كمزورى سے دچار ہيں ا س لئے دوبارہ مدينہ كى طرف پلٹا ،تاكہ مسلمانوں كاخاتمہ كر دے رسول(ص) اللہ كوجب يہ خبر ملى تو اپ نے جنگى مسلمانوں كے ساتھ، شہر سے باہر اكر جنگ كے لئے تيار ہو گئے ،يہ ديكھ كر ابو سفيان كے ساتھيوں پر خوف كابھوت سوار ہو گيا اور وہ مجبور ہو كر واپس چلے گئے

 

1_ حليس علقمہ ابن عمر و،ارقم كنانى كافرزند تھا انھوں نے قبيلہ ء بنى مصطلق اور بنى ہون سے معاھدہ كر ركھا تھااسى لئے اس پہاڑ كا نام كوہ احابيش مشہور ہو گيا 

2_ سيرت ابن ہشام ج 3ص609، طبرى ج2 ص527، ابن اثير ج2 ص 111 

 3_ طبرى ج3 ص 526 ، انساب الاشراف ج1 ص 327