Back to حضرت حمزہؓ بن عبدالمطلب
جب قاتل سید الشہدا جناب حمزہؑ وحشی نے کلمہ تو پڑھ لیا
قاتل سید الشہدا جناب حمزہؑ وحشی نے کلمہ تو پڑھ لیا اور نبی کریم ص سے پوچھا میرے لائق کوئی حکم
تو کریم آقا ص نے فرمایا کہ
📜 وحشی اپنا چہرہ مجھ سے دور رکھا کرو میں تمہیں دیکھ نہیں سکتا۔
📚 الاستعیاب
جب وحشی اسلام قبول کرنے کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پہنچا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
کیا تمہارا ہی نام وحشی ہے؟
اس نے عرض کیا : جی ہاں !
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
کیا تمہی نے حمزہ (رضی اللہ عنہ) کو قتل کیا تھا؟
اس نے عرض کیا :
جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس معاملے میں معلوم ہے وہی صحیح ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جواب پر فرمایا :
کیا تم ایسا کر سکتے ہو کہ اپنی صورت مجھے کبھی نہ دکھاؤ ؟؟
📚 (صحیح بخاری ، کتاب المغازی ، باب قتل حمزہ رضی اللہ عنہ)
Gallery
Tap any image to view full screen