قبرِ حضرت حمزہ بن عبد المطلب ع

ابن نجار فرماتے ہیں کہ آج حضرت حمزہ رض کی قبر مبارک کے علاوہ دیگر شھداء احد کی قبور کا صحیح پتہ لگانا مشکل ہے ۔ حضرت حمزہ رض کی قبر پر خلیفہ ناصر الدین اللہ کی والدہ نے بڑا مزار تعمیر کروادیا تھا اور ساج کی لکڑی کا دروازہ اس میں لگوایا تھا ، جس پر نقش و نگار بنے ہوئے تھے اور اس کے قریب قلعہ بھی تھا ، اس مزار پر ایک لوہے کا دروازہ بھی ہے جو ہر جمعرات کو کھولا جاتا ہے اور اسکے قریب ایک مسجد ہے ۔ اھل مدینہ کہتے ہیں کہ اسی مقام پر حضرت حمزہ رض کی شہادت ہوئی تھی ، جہاں یہ مسجد واقع ہے ۔ واللہ العلم بصحتہ ذلک 

 

الدرۃ الثمینتہ فی اخبار المدینہ // ابن نجار// ص 150

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1