انہدام جنت البقیع علماء کی نظر میں
🔴 حضرت آیت اللہ العظمی سید محمد صادق روحانی (مدظلہ العالی):
جنت البقیع کے قبرستان میں مدفون ائمہؑ کے قبور کی تخریب کا جرم ایک ایسا سیاہ داغ ہے جو اس ننگین اقدام کے مرتکبین کی پیشانی پر ہمیشہ باقی رہے گا اور آئندہ بھی ایسا ہی رہے گا۔
یہ مجرمانہ اقدام دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے قابلِ مذمت ہے۔ البتہ ایک گروہ ایسا ہے جو اس عمل پر شرمندہ نہیں یعنی وہی منحرف اور گمراہ فرقہ وہابیت، جو جہالت، نادانی اور ہٹ دھرمی کی بنا پر دوسرے مسلمانوں کو کافر قرار دیتا ہے...
ہمارا قلبی یقین ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ائمہ معصومینؑ کے قبور کی تخریب کا درد کم نہیں ہوگا، بلکہ ان مقدس مقامات کو ان کے شایانِ شان مقام پر واپس لانے کے لیے مسلمانوں کا عزم پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگا۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ مسلمانوں کی مدد فرمائے تاکہ وہ اس افسوسناک صورتحال کی اصلاح کر سکیں۔
بے شک وہ سننے والا، دعا قبول کرنے والا ہے۔
۔
🔴 مرحوم سید ابوالحسن اصفهانی سے نقل ہے کہ انہوں نے فرمایا
جب ۱۳۴۴ ہجری قمری میں جنت البقیع میں اہلِ بیتِ پیامبر ﷺ کے قبور کو منہدم کیا گیا، :
میں ہرگز سرزمینِ حجاز، مکہ اور مدینہ کی زیارت کے لیے نہیں جاؤں گا جب تک ان مقدس قبور کی دوبارہ تعمیر نہ کی جائے، اور میں خود اس کی پہلی اینٹ اور بنیاد رکھنے والا بنوں...
🔴 آیت الله سید علی میلانی
ہاں، اس دنیا میں ائمہ اطہارؑ اور اہلِ بیتؑ کے ساتھ بہت زیادہ مقابلہ اور دشمنی کی گئی ہے اور اب بھی کی جا رہی ہے، لیکن اس سے ان بزرگ ہستیوں کی عظمت میں کوئی کمی نہیں آتی۔ بلکہ جتنا زیادہ ان کے ساتھ مخالفت کی گئی، اتنا ہی ان کے بلند مقامات زیادہ واضح ہوتے گئے۔
ایک روایت میں آیا ہے کہ عبدالملک بن مروان نے کھلے الفاظ میں کہا کہ ہم نے جتنا بھی ان کے خلاف مقابلہ کیا، یہ اتنے ہی زیادہ بزرگ اور معزز ہوتے گئے، اور جب انہیں شہید کر دیا گیا تو اس کے بعد بھی ہم نے ان سے اور ان سے منسوب چیزوں سے مختلف طریقوں سے دشمنی جاری رکھی؛ ان کے اصحاب، شیعوں اور ان کی قبور کے ساتھ بھی۔ انہوں نے جنت البقیع میں ائمہؑ کے قبور کو بھی منہدم کیا، اور آج بھی اسی طرح کی مخالفت جاری ہے، یہاں تک کہ یہ کہا جاتا ہے کہ تمہارے ائمہ کی قبور یہاں موجود ہی نہیں ہیں۔
لیکن اللہ تعالیٰ نے نہیں چاہا کہ یہ مخالفتیں کوئی اثر دکھائیں یا یہ ولایت ختم ہو۔ تاریخ کے دوران شیعوں نے بہت اذیتیں برداشت کیں، لیکن اس کے باوجود وہ باقی رہے ہیں اور رہیں گے کیونکہ یہی اللہ تعالیٰ کی مشیت ہے۔
Gallery
Tap any image to view full screen