جنت البقع کے سلسلہ میں ساتویں ھجری قمری کا سیاح ابن بطوطہ اپنے سفرنامہ میں لکھتا ہے کہ :

 

بقیع میں رسول اسلام (ص) کے چچا عباس ابن عبد المطلب اور ابوطالب کے پوتے حسن بن علی کی قبریں ہیں جن کے اوپر سونے کا قبہ ہے جو بقیع کے باہر ہی سے دکھائی دیتا ہے

 

دونوں کی قبریں زمین سے بلند ہیں اور نقش و نگار سے مزین ہیں ۔

 

📚 رحلة ابن بطوطہ ج ۱ ص ١۴۴

 

ایک اور سیاح رفعت پاشا بھی نا قل ہے کہ : 

 

عباس اور حسن (ع) کی قبریں ایک ہی قبہ میں ہیں اور یہ بقیع کا سب سے بلند قبہ ہے 

 

📚 مرآة الحرمین ج۱ ص ۴۲۶

 

بتنونی نے لکھا ہے کہ : 

 

امام حسن (ع) کی ضریح چاندی کی ہے اور اس پر فارسی میں نقوش ہیں

 

📚 گنجینہ ہای ویران ص ۱۲۷