🔵 حضرت مختار ثقفیؓ اہل بیت ع کی نگاہ میں 🔵
" بسم اللہ الرحمٰن الرحیم "
حضرت مختار ثقفی رض کی شخصیت سے متعلق معصومین علیہم السلام کی مدح میں وارد روایات
رجال کشی میں ابوعمرو کشی نے حضرت مختار رض پر پورا باب قائم کیا ہے اور اس میں جناب مختار رض کی مدح پر روایات نقل کی ہیں
1⃣ روایت ملاحظہ ہو :
📜 الْمُخْتَارُ بْنُ أَبِي عُبَيْدَةَ
حَمْدَوَيْهِ، قَالَ حَدَّثَنِي عَنْ يَعْقُوبَ، عَنِ ابْنِ أَبِي عُمَيْرٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ الْمُثَنَّى، عَنْ سَدِيرٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ (ع) قَالَ لَا تَسُبُّوا الْمُخْتَارَ فَإِنَّهُ قَتَلَ قَتَلَتَنَا وَطَلَبَ بِثَارِنَا وَزَوَّجَ أَرَامِلَنَا وَقَسَمَ فِينَا الْمَالَ عَلَى الْعُسْرَةِ.
📝 حمدویہ نے کہا: مجھ سے یعقوب نے بیان کیا جس نے ابن ابی عمیر سے جس نے ہشام بن مثنی سے جس نے سدیر سے جس نے امام باقر ع سے روایت کی، انہوں نے فرمایا:
" مختار کو برا مت کہو، کیونکہ اس نے ہمارے قاتلوں کو قتل کیا اور ہمارے خون کا بدلہ طلب کیا، اس نے ہماری بیواؤں کی شادی کرائی اور مشکل حالات میں ہمارے درمیان مال تقسیم کیا".
📚 رجال کشی ص ۹۷
📝 علامہ حلی رح نے خلاصۃ الاقوال میں جناب مختار رض کے باب میں رجال کشی سے یہ روایت نقل کی ہے اور اس روایت کی سند کو " حسن " قرار دیا ہے
📚 خلاصة الأقوال ، ص ۲۷۶
2⃣ دوسری روایت :
📜 إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْخُتَّلِيُّ، قَالَ حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ إِدْرِيسَ الْقُمِّيُّ، قَالَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ، قَالَ حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْكُوفِيُّ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ سَيْفِ بْنِ عَمِيرَةَ، عَنْ جَارُودِ بْنِ الْمُنْذِرِ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ (ع) قَالَ مَا امْتَشَطَتْ فِينَا هَاشِمِيَّةٌ وَلَا اخْتَضَبَتْ حَتَّى بَعَثَ إِلَيْنَا الْمُخْتَارُ بِرُءُوسِ الَّذِينَ قَتَلُوا الْحُسَيْنَ (ع).
📝 ابراہیم بن محمد ختلی نے کہا: مجھ سے احمد بن ادریس قمی نے بیان کیا، اس نے کہا: مجھ سے محمد بن احمد نے بیان کیا، جس نے کہا: مجھ سے حسن بن علی کوفی نے بیان کیا جس نے عباس بن عامر سے جس نے سیف بن عمیرہ سے جس نے جارود بن منذر سے جس نے امام صادق ع سے روایت کی، انہوں نے فرمایا:
" ہماری ہاشمی عورتوں نے کھنگی نہیں کی اور نہ خضاب کیا حتیٰ کہ مختار نے ہمارے پاس انکے سروں کو بھیجا جنہوں نے حسین ع کو قتل کیا تھا".
📚 رجال کشی ، ص ۹۸
📝 سید خوئی نے لکھا ہے : " یہ روایت صحیح ہے".
📚 معجم رجال الحديث، ج ۱۹ ، ص ۱۰۲،
📝 شیخ آصف محسنی نے بھی اس روایت کو اپنی معجم الاحادیث المعتبرہ میں نقل کیا ہے
📚 معجم الاحادیث المعتبرہ ، ج ۱ ، ص ۱۹۰
3⃣ تیسری روایت :
📜 حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مَسْعُودٍ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَبِي عَلِيٍّ الْخُزَاعِيُّ، قَالَ حَدَّثَنِي خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعَمْرِيُّ الْمَكِّيُّ، قَالَ الْحُسَيْنُ بْنُ زَيْدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ، قَالَ حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ، أَنَّ عَلِيَّ بْنَ الْحُسَيْنِ (ع) لَمَّا أُتِيَ بِرَأْسِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ وَرَأْسِ عُمَرَ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ فَخَرَّ سَاجِداً وَقَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَدْرَكَ لِي ثَارِي مِنْ أَعْدَائِي، وَجَزَى اللَّهُ الْمُخْتَارَ خَيْراً.
📝 مجھ سے محمد بن مسعود نے بیان کیا جس نے کہا مجھ سے ابو الحسن علی بن ابی علی خزاعی نے بیان کیا جس نے کہا مجھ سے خالد بن یزید عمری مکی نے بیان کیا جس نے کہا مجھ سے حسین بن زید بن علی بن حسین نے بیان کیا جس نے کہا مجھ سے عمر بن علی بن حسین نے بیان کیا کہ امام علی بن حسین ع کے پاس جب عبید اللہ بن زیاد اور عمر بن سعد کا سر لایا گیا تو راوی کہتے ہیں:
امام ع سجدہ ریز ہوگئے اور فرمایا:
" سب تعریفیں اللہ کیلئے ہیں جس نے مجھے میرے دشمنان سے بدلہ دکھایا اور اللہ مختار کو اچھی جزاء دے" ۔
📚 رجال کشی ، ص ۹۸
4⃣ چوتھی روایت :
📜 جِبْرِيلُ بْنُ أَحْمَدَ، قَالَ حَدَّثَنِي الْعُبَيْدِيُّ، قَالَ حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ أَسْبَاطٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَمَّادٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حَزَوَّرٍ، عَنِ الْأَصْبَغِ، قَالَ رَأَيْتُ الْمُخْتَارَ عَلَى فَخِذِ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ (ع) وَهُوَ يَمْسَحُ رَأْسَهُ وَيَقُولُ يَا كَيِّسُ يَا كَيِّسُ.
📝 جبریل بن احمد نے کہا: مجھ سے عبیدی نے بیان کیا جس نے کہا: ہم سے علی بن اسباط نے بیان کیا جس نے عبد الرحمان بن حماد سے جس نے علی بن حزور سے جس نے اصبغ سے روایت کی، اس نے کہا: میں نے مختار کو امیر المؤمنین ع کی گود میں دیکھا اور وہ اسکے سر پر ہاتھ پھیر کر فرما رہے تھے:
" اے کیس، اے کیس (یعنی اے زیرک و ذہین)".
📚 رجال کشی ، ص ۹۸
#اَلّٰلھُمَّ_لْعَنْ_قَتَلَۃَ_اَلحُسَیِنَؑ_وَ_اُولاَدِ_اَلحُسَیِنَؑ_وَ_اَصحَابِ_الحُسینؑ #تعلیمات_اہلبیت #talimaat_e_ahlbait #PlzShare #sharethispost #share #تاریخ #روایت #tareekh #karbala #Tareekh #کوفہ #مختار #مختار_ثقفی #MukhtarSaqfi #التماس_دعا
Gallery
Tap any image to view full screen