Back to مختار ثقفی

جناب امیر مختار ثقفیؒ پر جرح کا جواب

جناب امیر مختار ثقفیؒ پر جرح کا جواب

 

اس سلسلہ میں مؤلف نے جناب مختار پر بھی جرح کی ہے یہ بچند وجہ غلط ہے ۔

 

اولا": جناب مختار ہمارے راویان اخبار میں سے نہیں ہیں ۔

 

ثانیا": اگران کی مذمت میں ایک روایت مؤلف نے رجال کشی ص 83 سے ڈھونڈ نکالی ہے تو اسی کتاب کے صفحہ 83 تا 85 پر ان کی مدح کی بھی بکثرت روایات موجود ہیں ۔ 

 

مثلا" ص83 پر امام محمد باقرؑ کا ارشاد موجود ہے

 

📜 " لا تسبواالمختار فانہ قد قتل قتلتنا و طلب بثارنا زوج اراملنا و قسم فینا المال علی انعسرہ "

 

📃 مختار پر سب و شتم نہ کرو کیونکہ اس نے ہمارے قاتلوں کو قتل کیا ہے ہمارا انتقام لیا ہے ،ہماری بیواؤں کی شادیاں کرائی ہیں اور تنگی کے وقت ہم میں مال تقسیم کیا ہے " 

 

کیا مؤلف کو مدح والی یہ روایات نظر نہیں آئیں ؟ اچھی چیز کو چھوڑ کر گندی پر گرنا مگس کا یا مگس فطرت لوگوں کا کام ہے شرفاء کا یہ شیوہ و شعار نہیں ہے ۔

 

ثالثا": مختار کی مذمت میں اموی حکومت کا خاص حصہ ہے ۔ بظاہر یہ مال اسی کارخانہ کا معلوم ہوتا ہے ۔ 

 

📚 تجلیات صداقت بجواب آفتاب ہدایت صفحہ 597 فقیہ اہلبیتؑ الشیخ محمد حسین نجفی صاحب 

 

⭕ علامہ خوئی کے مطابق جو بعض روایات مختار کی مذمت میں آئی ہیں وہ تقیہ پر محمول ہیں۔ 

 

علامہ مجلسی علیہ رح فرماتے ہیں:

 

📜 "وان كانت اخبار مدحه اكثر"

 

کہ اکثر روایات حضرت مختار ثقفی کی مدح میں ہیں۔

 

ان العلامة المجلسي قدس سره ذكر في كتابه ملاذ الاخيار الاخبار المادحة والذامة للمختار الثقفي ثم بالاخير يظهر رايه الشريف ولم يتفاعل مع الاخبار لا المادحة ولا الذامة بل يقول صريحا في هذا الكتاب ج3 ص315 ( واقول : لعل التوقف فيه احوط واولى وان كانت اخبار مدحه اكثر) فيظهر منه التوقف مع انه ينص على كثرة مدح المختار الثقفي في الاحاديث المروية عن الائمة (عليهم السلام).

 

 #اَلّٰلھُمَّ_لْعَنْ_قَتَلَۃَ_اَلحُسَیِنَؑ_وَ_اُولاَدِ_اَلحُسَیِنَؑ_وَ_اَصحَابِ_الحُسینؑ #تعلیمات_اہلبیت #talimaat_e_ahlbait #PlzShare #sharethispost #share #تاریخ #روایت #tareekh #karbala #Tareekh #کوفہ #مختار #مختار_ثقفی #MukhtarSaqfi #التماس_دعا #بدر_علی #تبدیلی_ممنوع