🔴 قیام مختار کی بشارت امام حسین (ع) کی زبانی
امام حسین علیہ السلام نے یزیدی لشکر سے جو خطاب کیا تھا جسے علامہ مجلسی نے بحار میں رقم کیا ہے اس میں مختار کی بشارت ملاحظہ فرمائیں
امام حسین (ع) نے روز عاشور یزیدی لشکر سے فرمایا :
۔۔۔۔۔ اَللَّهُمَّ اِحْبِسْ ۔۔۔۔۔ وَ سَلِّطْ عَلَيْهِمْ غُلاَمَ ثَقِيفٍ يَسْقِيهِمْ كَأْساً مُصَبَّرَةً وَ لاَ يَدَعُ فِيهِمْ أَحَداً إِلاَّ قَتَلَهُ قَتْلَةً بِقَتْلَةٍ وَ ضَرْبَةً بِضَرْبَةٍ يَنْتَقِمُ لِي وَ لِأَوْلِيَائِي وَ أَهْلِ بَيْتِي وَ أَشْيَاعِي مِنْهُمْ فَإِنَّهُمْ
ترجمہ :
بہت جلد ایک ثقفی جوان مرد ان پر مسلط ہو گا تا کہ انہیں موت و ذلت کا تلخ جام چکھائے، ہمارے قاتلوں میں سے کسی کو معاف نہیں کرے گا، ہر قتل کے بدلے میں قتل اور ہر ضربت کے بدلے میں ضربت، میرا، میرے دوستوں کا، میرے اہل بیت کا اور میرے شیعوں کا ان سے انتقام لے گا۔
حوالہ جات :
بحار الأنوار الجامعة لدرر أخبار الأئمة الأطهار علیهم السلام، جلد۴۵، صفحه۸
تسلیة المُجالس و زینة المَجالس (مقتل الحسین علیه السلام)، جلد۲، صفحه۲۷۶
تنقیح المقال، مامقانی، ج 3 ص 205
🔴 قیام مختار کی بشارت امام علی (ع) کی زبانی
مقدس اردبیلی مندرجہ ذیل روایت کو امیر المومنین علی (ع) سے نقل کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:
📜 سیقتل ولدی الحسین و سیخرج غلام من ثقیف و یقتل من الذین ظلموا۔
📃 بہت جلد میرے بیٹے حسین کو قتل کیا جائے گا لیکن زیادہ دیر نہیں ہو گی کہ قبیلہ ثقیف سے ایک جوان قیام کرے گا اور ان ستمگروں سے بدلہ لے گا۔
📚 حدیقۃ الشیعہ، مقدس اردبیلی، ص 405
▪️ علامہ مجلسی سے بھی وصول کری لیں ۔۔
علامہ مجلسی اپنی بحار کی جلد 45 میں امیرالمومنین امام حسین کی شہادت کی خبر دیتے ہوئے فرماتے ہیں ۔۔
قال أمير المؤمنين عليه السلام: وسيصيب الذين ظلموا رجزا في الدنيا بسيوف بعض من يسلط الله تعالى عليهم للانتقام بما كانوا يفسقون كما أصاب بني إسرائيل الرجز، قيل: ومن هو؟ قال: غلام من ثقيف، يقال له المختار بن أبي عبيد
ترجمہ :
اور اس دنیا میں ظلم کرنے والوں پر ایک مصیبت نازل ہوگی، بعض کی تلواروں سے جنہیں خدا تعالیٰ ان کی خطا کا بدلہ لینے کی طاقت دے گا، جیسا کہ بنی اسرائیل پر غضب نازل ہوا، عرض کیا گیا: اور وہ کون ہے؟ فرمایا: ثقیف کا ایک لڑکا جس کا نام مختار بن ابی عبید ہے۔
📚 حوالہ : بحار الأنوار - العلامة المجلسي - ج ٤٥ - الصفحة ٣٤٠
منقول
Gallery
Tap any image to view full screen