Back to نمازِ تراویح

بدعتِ حسنہ اور بدعتِ سیئہ کا باطل تصور

بدعتِ حسنہ اور بدعتِ سیئہ کا باطل تصور

❌ بدعتِ حسنہ اور بدعتِ سیئہ کا تصور ❌

 

عربی زبان میں "بدعت" کا مطلب نئی اور بے سابقہ چیز ہوتا ہے۔ شریعت میں قانون سازی صرف اللہ کا اختیار ہے، اور کوئی دوسرا اس میں ترمیم یا اضافہ نہیں کر سکتا۔ 

 

مثال کے طور پر:

 

اگر کوئی اذان میں الفاظ کم یا زیادہ کرے،

نماز کی رکعات میں کمی یا زیادتی کرے،

زکوٰۃ کے نصاب میں رد و بدل کرے،

 

تو یہ سب بدعت ہوں گی۔ یعنی دین میں کسی بھی قسم کی کمی بیشی بدعت ہے۔ لیکن اگر کوئی نیا عمل دین سے متعلق نہ ہو، تو وہ بدعت نہیں بلکہ ایک عام ایجاد ہو سکتی ہے، جو جائز یا ناجائز ہو سکتی ہے۔

 

کیا بدعت کی دو اقسام ہیں؟

 

فقہاء، چاہے اہلِ سنت ہوں یا اہلِ تشیع، اکثر بدعت کو دو اقسام میں تقسیم کرتے ہیں:

 

1️⃣ بدعتِ حسنہ (اچھی بدعت)

2️⃣ بدعتِ سیئہ (بری بدعت)

 

یہ تقسیم شیعہ اور تمام سنی علماء نے قبول کی

 

❓لیکن سوال یہ ہے کہ یہ تقسیم شرعی لحاظ سے درست ہے یا نہیں؟

 

اگر بدعت کو لغوی معنی میں لیا جائے (یعنی ہر نئی چیز، چاہے وہ دین سے متعلق ہو یا نہ ہو)، تو یہ دو طرح کی ہو سکتی ہے:

 

✅ مثبت بدعت: جیسے ایجادات، مثلاً ایئر کنڈیشنر، جو انسان کے فائدے کے لیے ہے۔

❌ منفی بدعت: جیسے جوہری ہتھیار، جو نقصان دہ ہیں۔

 

لیکن اگر بدعت کو شریعت کے تناظر میں دیکھیں تو شیعہ کے نزدیک بدعت صرف ایک ہی قسم کی ہوتی ہے:

 

🔴 بدعتِ سیئہ یعنی ہر بدعت گمراہی ہے، کیونکہ قرآن میں اللہ فرماتا ہے:

 

📜 "کیا اللہ نے تمہیں اس کا حکم دیا ہے، یا تم اللہ پر جھوٹ باندھ رہے ہو؟" (یونس: 59)

 

عمر بن خطاب اور بدعتِ حسنہ؟

 

عمر بن خطاب نے نمازِ تراویح کو جماعت میں شروع کروایا، جبکہ نبی کریمﷺ نے اسے کبھی جماعت میں ادا نہیں کیا اور بعض روایات کے مطابق اس سے منع بھی فرمایا۔ جب عمر نے دیکھا کہ لوگ الگ الگ تراویح پڑھ رہے ہیں، تو انہوں نے لوگوں کو ایک امام کے پیچھے اکٹھا کر دیا اور کہا:

 

"یہ ایک اچھی بدعت ہے (بدعة حسنة)"

 

اسی بنیاد پر بعض اہل سنت علماء یہ دلیل دیتے ہیں کہ بدعتِ حسنہ بھی موجود ہے۔

 

 لیکن اصل سوال یہ ہے:

 

1️⃣ اگر نبی کریم ﷺ نے تراویح کو جماعت کے ساتھ نہیں پڑھا، تو کیا وہ اس کی حکمت سے لاعلم تھے؟

2️⃣ کیا عمر بن خطاب کو نبی سے زیادہ دین کا فہم تھا؟

 

🔸 نبی اکرم ﷺ اللہ کے حکم کے مطابق دین سکھاتے تھے، اور اگر تراویح باجماعت پڑھنا کوئی سنت ہوتی، تو آپ ﷺ خود اس کا حکم دیتے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ تقسیم (بدعتِ حسنہ اور بدعتِ سیئہ) صرف عمر کی بدعات کو جائز بنانے کے لیے کی گئی، تاکہ دین میں کیے گئے اضافے کو "اچھی بدعت" کے تحت قبول کر لیا جائے۔

 

📌 خلاصہ: اگر دین میں کوئی چیز موجود ہو، تو وہ سنت ہے، اور اگر وہ دین میں نہیں تھی اور بعد میں شامل کی گئی، تو وہ بدعتِ سیئہ ہے، نہ کہ بدعتِ حسنہ۔

 

🔴 بدعت اور دین کی تکمیل 🔴

 

ابن ماجشون امام مالک سے روایت کرتے ہیں:

 

📜 "میں نے امام مالک کو یہ کہتے سنا: جو شخص اسلام میں کوئی نئی بدعت ایجاد کرے اور اسے اچھا سمجھے، اس نے یہ گمان کیا کہ محمد ﷺ نے اپنی رسالت میں خیانت کی ہے۔"

 

کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

 

📜 ﴿ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ ﴾ (المائدة: 3)

📃 "آج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کر دیا۔"

 

📚 الاعتصام، امام شاطبی، ج1، ص62

 

اس کا مطلب یہ ہے کہ:

 

جو چیز نبی کریم ﷺ کے زمانے میں دین کا حصہ نہیں تھی، وہ آج بھی دین نہیں ہو سکتی۔

 

اگر کوئی یہ کہے کہ بدعتِ حسنہ بھی ہوتی ہے، تو وہ دراصل قرآن کے اس واضح حکم کا انکار کر رہا ہے کہ دین مکمل ہو چکا ہے۔

 

نمازِ تراویح کی جماعت کا مسئلہ بھی اسی اصول پر آتا ہے۔ جب رسول اللہ ﷺ نے خود اسے جماعت کے ساتھ فرض نہیں کیا اور بعض روایات کے مطابق اس سے منع بھی کیا، تو پھر عمر بن خطاب کو یہ حق کس نے دیا کہ وہ اس کا حکم جاری کریں؟

 

🔴 عمر بن خطاب اور بدعتِ تراویح 🔴

 

رسول اللہ ﷺ نے تراویح کو جماعت کے ساتھ کبھی نہیں پڑھا اور نہ ہی صحابہ کو اس کا حکم دیا۔

 

❌ عمر بن خطاب نے اسے ایک اجتماعی عبادت بنا دیا اور کہا:

"یہ ایک اچھی بدعت ہے (بدعة حسنة)۔"

 

📌 یہی وہ نکتہ ہے جہاں بدعتِ حسنہ کی گمراہی کا آغاز ہوا۔

 

💠 امام مالک کے اس قول کا خلاصہ:

 

1️⃣ جو تراویح کو بدعتِ حسنہ سمجھتا ہے، وہ دین میں نبی کریم ﷺ کی رسالت کو نامکمل قرار دے رہا ہے (نعوذ باللہ)۔

2️⃣ جب اللہ فرما چکا کہ دین مکمل ہو چکا، تو اب اس میں اضافہ کرنا اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی مخالفت ہے۔

3️⃣ جو لوگ عمر بن خطاب کی اس بدعت کی حمایت کرتے ہیں، وہ دراصل دین میں نئے اضافے کو جائز سمجھ رہے ہیں، جو سراسر با/طل اور مرد/ود ہے۔

 

📑 بدر علی 

 

#بدر_علی #التماس_دعا #talimaat_e_ahlbait #اللھم_صلی_علی_محمد_و_آل_محمد #تعلیمات_اہلبیتؑ

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1