تمام شہداء قیامت کے دن رشک کریں گے
تمام شہداء قیامت کے دن رشک کریں گے

امام سجاد (علیہ السلام) نے فرمایا:

 

 

 

"خدا حضرت عباس بن علی (علیہما السلام) پر رحمت کرے... اور بے شک، حضرت عباس (علیہ السلام) کے لیے اللہ تعالیٰ کے ہاں ایک ایسا مقام ہے جس پر تمام شہداء قیامت کے دن رشک کریں گے۔"

 

 

 

📚 الخصال، جلد 1، صفحہ 68

 

قیامت کے دن تمام شہداء کا حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے مقام پر رشک کرنا — امام زین العابدین علیہ السلام کا ارشاد👇👇👇

 

🔴 شیخ صدوق رحمہ اللہ "امالی" میں روایت کرتے ہیں:

 

امام زین العابدین علیہ السلام نے فرمایا:

 

📜 رحم الله العباس ، فلقد آثر وأبلى ، وفدى أخاه بنفسه حتى قطعت يداه ، فأبدله الله عز وجل بهما جناحين يطير بهما مع الملائكة في الجنة كما جعل لجعفر بن أبي طالب ، وإن للعباس عند الله تبارك وتعالى منزلة يغبطه بها جميع الشهداء يوم القيامة

 

📃 "خدا حضرت عباس علیہ السلام پر رحمت کرے! بے شک اُس نے ایثار کیا، سخت امتحان میں ڈٹ گیا، اور اپنے بھائی (امام حسینؑ) پر اپنی جان قربان کر دی، یہاں تک کہ اس کے دونوں ہاتھ کاٹ دیے گئے۔ پس خدا نے اس کے بدلے اسے دو پر عطا کیے، جن کے ذریعے وہ جنت میں فرشتوں کے ساتھ پرواز کرتا ہے، جیسے خدا نے جعفر بن ابی طالب کو دو پر عطا کیے۔

اور بے شک عباس علیہ السلام کے لیے اللہ کے ہاں ایسا بلند مقام ہے کہ قیامت کے دن تمام شہداء اس کے مقام پر رشک کریں گے۔"

 

📚 امالی شیخ صدوق، صفحہ 334، طبع مؤسسۃ الاعلمی للمطبوعات

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2