"قمرِ بنی ھاشم"

 

قمرِ بنی ھاشم یعنی بنی ھاشم کا چاند۔۔ 

ھاشم خاندان میں صرف تین شخصیات کو قمرِ بنی ھاشم کا لقب ملا ہے 

 

۱- عبداللہ مناف ابن ھاشم انکو قمرِ بنی ھاشم کے علاوہ قمرِ بطحہ بھی کہا جاتا تھا 

۲- عبد اللہ ابن عبد المطلب ( رسول اللہ ص کے والد) 

۳- حضرت عباس علمدارع 

 

حضرت عباس ع کو قمرِ بنی ہاشم اس لیے کہا جاتا ہے کہ آپ بہت حسین اور جمیل تھے اور مورّخین نے آپکے حسن و جمال کو اس طرح نقل کیا ہے :

 

“کان العباس وسیما جمیلا یرکب الفرس المطہم و رجلاہ یخطان فی الارض و یقال لہ قمر بنی ہاشم”۔

 

عباس اتنے خوبصورت اور حسین تھے کہ جب بلند قامت گھو ڑ ے پر سوار ہوتے تو انکے پاؤں زمین پر خط دیتے ہوے جاتے تھے اور انکو لوگ بنی ہاشم کا چاند کہتے تھے ۔

 

‎حضرتِ عباس(ع) کی مشہور ترین کنیتیں اور القابات:-

 

‎"ابوالفضلُ"،"ابو القاسم”،"طیار"،"الشہید"

 

‎"سقّا"، "بَطَلُ العَلقَمی:(علقمہ کا پہلوان) "،"عبد صالح"،"علمدار"،"کبش الکتیبہ": 

 

کبش الکتیبہ

‎وہ لقب ہے جو سپہ سالاری کے زمرے میں اعلی ترین رتبے کے حامل سپہ سالار کو دیا جاتا ہے جس کی بنیاد حُسنِ تدبیر اور شجاعت و دلاوری نیز ماتحت افواج کو محفوظ رکھنے جیسے اوصاف ہوتے ہیں"

 

‎"سپہ سالار"،"حامی الظعینہ"

“یعنی خواتین کی عزت و آبرو کا محافظ “

اور “محملوں کی حفاظت کرنے والا”

‎

اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يا أبَا الْقاسِمِ، اَلسَّلامُ

‎عَلَيْكَ يا عَبّاس بنَ عَلِيٍ". 

‎(ترجمہ: سلام ہو آپ پر اے قاسم کے باپ سلام ہو آپ پر اے عباس فرزند علی(ع).

 

 

Ruby Abidi