Back to ابنِ تیمیہ

شیخ الکذابین، ناسبی اور گمراہ و گمراہ کرنے والے ابن تیمیہ کا حدیثِ طیر کے بارے میں جھوٹ

شیخ الکذابین، ناسبی اور گمراہ و گمراہ کرنے والے ابن تیمیہ کا حدیثِ طیر کے بارے میں جھوٹ

شیخ الکذابین، ناسبی اور گمراہ و گمراہ کرنے والے ابن تیمیہ کا حدیثِ طیر کے بارے میں جھوٹ ‼️

 

حدیثِ شریفِ طیر ایک مشہور، مستفیض، متواتر اور شیعہ و سنی دونوں کے نزدیک ثابت شدہ حدیث ہے۔ یہ ان روایات میں سے ہے جو مولا علی علیہ السلام کی برتری کو رسولِ اکرم ﷺ کے تمام صحابہ پر ثابت کرتی ہیں۔ اس روایت کے بارے میں ابن تیمیہ کا جھوٹ اس قدر مضحکہ خیز اور بے بنیاد ہے کہ اس کی طرف رجوع کرنے کے لیے انسان کو زحمت اٹھانے کی بھی ضرورت نہیں، کیونکہ اس حدیث کی شہرت خاص و عام میں معروف ہو چکی ہے۔

 

‼️ پہلا جھوٹ ‼️

 

📜 فإن حدیث الطیر لم یروه أحد من أصحاب الصحیح

 

📃 حدیثِ طیر کو صحاح (ستہ) کے کسی بھی مصنف نے نقل نہیں کیا۔

 

📚 منهاج السنة النبویة، جلد 7، صفحہ 371

 

✅ ابن تیمیہ کے اس بڑے جھوٹ کا جواب:

 

یہ ناصبی شخص کہتا ہے کہ حدیثِ طیر کو صحاحِ ستہ میں سے کسی نے نقل نہیں کیا، حالانکہ یہ روایت سنن ترمذی میں موجود ہے:

 

انس بن مالک سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کے پاس ایک پرندہ تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا:

 

📜 “اے اللہ! اپنی مخلوق میں سے سب سے محبوب شخص کو میرے پاس بھیج دے تاکہ وہ میرے ساتھ اس پرندے کو کھائے۔”

پس علی آئے اور انہوں نے نبی ﷺ کے ساتھ کھانا کھایا۔

 

📚 سنن الترمذی، جلد 6، صفحہ 81، حدیث 3721

 

http://shamela.ws/browse.php/book-7895#page-6614

 

‼️ دوسرا جھوٹ ‼️

 

📜 وسُئل الحاکم عن حدیث الطیر فقال لا یصح

 

📃 حاکم سے حدیثِ طیر کے بارے میں پوچھا گیا تو اس نے کہا: یہ روایت صحیح نہیں ہے۔

 

📚 منهاج السنة النبویة، جلد 7، صفحہ 372

 

✅ دوسرے جھوٹ کا جواب:

 

حاکم نے روایت نقل کرنے کے بعد خود کہا:

 

📜 “یہ حدیث شیخین (بخاری و مسلم) کی شرط کے مطابق صحیح ہے، اگرچہ انہوں نے اسے نقل نہیں کیا۔ انس بن مالک سے اس حدیث کو تیس سے زیادہ افراد نے روایت کیا ہے، اور یہ روایت علیؑ، ابو سعید خدری اور سفینہ سے بھی صحیح ثابت ہے۔”

 

📚 المستدرک علی الصحیحین، جلد 3، صفحہ 142، حدیث 4650

 

🔴 مزید یہ کہ منهاج السنہ کے محقق نے بھی ابن تیمیہ کے اس جھوٹ کو واضح کیا اور لکھا کہ:

 

“حاکم نے اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے۔”

 

#بدر_علی 

#تعلیمات_اہلبیتؑ 

#اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد 

 

ابن تیمیہ کے جھوٹ کا اسکین 👇👇👇

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1