Back to عقیدہ توحید

قال امام الرضا ع: موجود لا عن عدم

 

حضرت امام علی رضا (علیہ السلام)

 

اللہ کے موجود ہونے کے سلسلے میں فرماتے ہیں: 

 

📜 "موجود لا عن عدم"❤️

📃 "اللہ موجود ہے، (لیکن اس کا وجود) عدم سے نہیں۔

 

📚 امالي شيخ مفيد، ص255۔

 

اس فقرہ کی وضاحت یہ ہے کہ اللہ کا وجود ایسا نہیں جو عدم کے بعد ہو، بلکہ ازلی اور قدیم وجود ہے، کیونکہ مخلوقات، عدم سے وجود میں آئی ہیں تو ہوسکتا ہے کہ کسی کے ذہن میں یہ شبہ پیدا ہو کہ اللہ کی ذات بھی ایسی ہے جو عدم سے وجود میں آئی ہو، مگر عظیم توحید شناس امام، حضرت امام علی رضا (علیہ السلام) کے اس معرفت الہی سے لبریز جملہ سے واضح ہوتا ہے کہ اللہ کی ذات موجود ہے بغیر اس کے کہ عدم سے وجود میں آئی ہو۔

 

اسی طرح کا ایک اور بیان بھی 

امام رضا (علیہ السلام) سے منقول ہے کہ آپؑ نے فرمایا: 

 

📜 "سبق الاوقات کونه و العدم وجودہ"❤️

📃"وہ سب زمانوں سے پہلے تھا اور اس کا وجود عدم سے پہلے تھا"

 

📚 امالي شيخ مفيد، ص256۔

 

 #share #تعلیمات_اہلبیتؑ #اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد #talimaat_e_ahlbait