❣️امام موسی کاظم ع کا گائے کو زندہ کرنا ❣️
6- عِدَّةٌ مِنْ أَصْحَابِنَا عَنْ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحَكَمِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُغِيرَةِ قَالَ: مَرَّ الْعَبْدُ الصَّالِحُ بِامْرَأَةٍ بِمِنًى وَ هِيَ تَبْكِي وَ صِبْيَانُهَا حَوْلَهَا يَبْكُونَ وَ قَدْ مَاتَتْ لَهَا بَقَرَةٌ فَدَنَا مِنْهَا ثُمَّ قَالَ لَهَا مَا يُبْكِيكِ يَا أَمَةَ اللَّهِ قَالَتْ يَا عَبْدَ اللَّهِ إِنَّ لَنَا صِبْيَاناً يَتَامَى وَ كَانَتْ لِي بَقَرَةٌ مَعِيشَتِي وَ مَعِيشَةُ صِبْيَانِي كَانَ مِنْهَا وَ قَدْ مَاتَتْ وَ بَقِيتُ مُنْقَطَعاً بِي وَ بِوُلْدِي لَا حِيلَةَ لَنَا فَقَالَ يَا أَمَةَ اللَّهِ هَلْ لَكِ أَنْ أُحْيِيَهَا لَكِ فَأُلْهِمَتْ أَنْ قَالَتْ نَعَمْ يَا عَبْدَ اللَّهِ فَتَنَحَّى وَ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ رَفَعَ يَدَهُ هُنَيْئَةً وَ حَرَّكَ شَفَتَيْهِ ثُمَّ قَامَ فَصَوَّتَ بِالْبَقَرَةِ فَنَخَسَهَا نَخْسَةً أَوْ ضَرَبَهَا بِرِجْلِهِ فَاسْتَوَتْ عَلَى الْأَرْضِ قَائِمَةً فَلَمَّا نَظَرْتِ الْمَرْأَةُ إِلَى الْبَقَرَةِ صَاحَتْ وَ قَالَتْ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ وَ رَبِّ الْكَعْبَةِ فَخَالَطَ النَّاسَ وَ صَارَ بَيْنَهُمْ وَ مَضَى ع.
امام موسیٰ کاظم علیہ السلام سر زمین منیٰ میں ایک ایسی خاتون کے پاس سے گزرے جو بیٹھی ہوئی رو رہی تھی اور اس کے بچے بھی اس کے اردگرد بیٹھے رو رہے تھے، کیونکہ اس خاتون کی جمع پونجی ایک گائے تھی جو مرچکی تھی، امام علیہ السلام اس عورت کے نزدیک گئے اور اس سے فرمایا: اے کنیز خدا! تو کیوں روتی ہے؟ چنانچہ اس خاتون نے جواب دیا: اے خدا کے بندے! میرے چند یتیم بچے ہیں اور میرے پاس یہ ایک گائے تھی جس سے اپنی اور اپنے بچوں کی زندگی بسر کیا کرتی تھی لیکن اب یہ مرچکی ہے، اور میں اور میرے بچہ لاچار ہوگئے ہیں، چنانچہ امام علیہ السلام نے فرمایا: کیا تم چاہتی ہو کہ میں اسے زندہ کردوں! چنانچہ اس خاتون کے دل میں آیا کہ کہوں: ہاں اے خدا کے بندے! اس کے بعد امام علیہ السلام ایک مقام پر گئے اور دو رکعت نماز پڑھی اور اپنے ہاتھوں کو بلند کیا اور اپنے مبارک ہونٹوں کو جنبش دی اور اٹھ گھڑے ہوئے۔
اور پھر گائے کو ایک ٹھوکر ماری اور وہ گائے زندہ ہوگئی، چنانچہ اس عورت نے جیسے ہی یہ منظر دیکھا تو اس نے چلاکر پکارا: خدا کی قسم! یہ تو عیسی بن مریم ع ہیں، اس کے بعد امام علیہ السلام وہاں سے روانہ ہوئے۔
الحديث السادس : صحيح.
نام کتاب : مرآة العقول في شرح أخبار آل الرسول نویسنده : العلامة المجلسي جلد : 6 صفحه : 66
افسوس صد افسوس کہ امت نے ایسے آئمہ ع کو طرح طرح کی اذیتیں دے کر شہید کیا خدا کی لعنت ہو ظالمین پر اور ہمارا سلام ہو آئمہ طاھرین ع پر
Gallery
Tap any image to view full screen