امام موسیٰ کاظم کا علمِ غیب
امام موسیٰ کاظم کا علمِ غیب
امام موسیٰ کاظم کا علمِ غیب
امام موسیٰ کاظم کا علمِ غیب

📜 روى إسحاق بن عمارة قال: «لما حبس هارون موسى الكاظم عليه السّلام دخل عليه السجن ليلًا أبو يوسف ومحمّد بن الحسن صاحبا أبي حنيفة، فسلما عليه وجلسا عنده وأرادا أن يختبراه بالسؤال لينظرا مكانه من العلم، فجاء بعض الموكّلين بالكاظم عليه السّلام فقال له: ان نوبتي قد فرغت وأريد الانصراف الى غد ان شاء اللَّه، فان كان لك حاجة تأمرني أن آتيك بها معي إذا جئتك غداً فقال:

ما لي حاجة انصرف. ثم قال لأبي يوسف ومحمّد بن الحسن: اني لأعجب من هذا الرجل، يسألني أن أكلفه حاجة يأتيني بها غداً إذا جاء وهو ميت في هذه الليلة 

فأمسكا عن سؤاله وقاما ولم يسألا عن شي ء وقالا: أردنا أن نسأله عن الفروض والسنّة أخذ يتكلم معنا علم الغيب، واللَّه لنرسل خلف الرجل من يبيت عند باب داره وننظر ما يكون من أمره، فأرسلا شخصاً من جهتهما جلس على باب ذلك الرجل، فلمّا كان أثناء الليل وإذا بالصراخ والواعية فقيل لهم: ما الخبر؟ فقالوا:

مات صاحب البيت فجأة، فعاد اليهما الرسول وأخبرهما بذلك، فتعجّبا من ذلك غاية العجب»

 

📃 "" جس زمانہ میں حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام ، ہارون رشید کے قیدخانہ کی سختیاں برداشت فرما رہے تھے امام ابوحنیفہ کے شاگرد ابو یوسف اور محمد بن حسن ایک شب قیدخانہ میں اس لیے گئے کہ آپ کے بحرعلم کی تھاہ معلوم کریں اور دیکھیں کہ آپ علم کے کتنے پانی میں ہیں وہاں پہنچ کر ان لوگوں نے سلام کیا،

 

امام علیہ السلام نے جواب سلام عنایت فرمایا، ابھی یہ حضرات کچھ پوچھنے نہ پائے تھے کہ ایک ملازم ڈیوٹی ختم کرکے گھرجاتے ہوئے آپ کی خدمت میں عرض پرداز ہوا کہ میں کل واپس آؤں گا اگر کچھ منگانا ہو تو مجھ سے فرمادیجیے میں لیتا آؤں گا 

 

آپ نے ارشاد فرمایا: مجھے کسی چیزکی ضرورت نہیں، 

 

جب وہ چلاگیا تو آپ ع نے ابو یوسف اور اس کے ساتھی کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ بیچارہ مجھ سے کہتا ہے کہ میں اس سے اپنی حاجت بیان کروں تا کہ یہ کل اس کی تکمیل وتعمیل کر دے لیکن اسے خبر نہیں، کہ یہ آج رات کو وفات پا جائے گا،

 

ان حضرات نے جب یہ سنا تو سوال و جواب کئے بغیر ہی واپس چلے آئے اور آپس میں کہنے لگے کہ ہم ان سے حلال وحرام ،واجب وسنت کے متعلق سوالات کرناچاہتے تھے ”فاخذیتکلم معنا علم الغیب“ مگر یہ تو ہم سے علم غیب کی باتیں کر رہے تھے اس کے بعد ان دونوں حضرات نے اس ملازم کے حالات کاپتہ لگایا ،تو معلوم ہوا کہ وہ ناگہانی طور پر رات ہی میں وفات کر گیا یہ معلوم کر کے یہ حضرات سخت متعجب ہوئے""

 

📚 درر من آل بيت خير المرسلين محمدؐ / ص ۵۴٧،۵۴٨

Durar min Āl Bayt khayr al-mursalīn Muḥammad

 

📚 الفوز والنجاه في الهجرة الى الله /ص٣٨۶

al-Fawz wa-al-najāh fī al-hijrah ilá Allāh

 

🖋 ام اشتر

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2
Gallery Image 3
Gallery Image 4