📜 عليِّ بن سويد السايي قال : كتب إليِّ أبو الحسن ( عليه السلام ) وهو في السجن : وأمّا ما ذكرت يا عليّ ممّن تأخذ معالم دينك ، لا تأخذنَّ معالم دينك عن غير شيعتنا
📃 علی بن سوید نے کیا کہا کہ امام موسی کاظم ( علیہ السلام ) نے انہیں خط لکھا جبکہ آپ علیہ السلام قید میں تھے چنانچہ لکھا :
اے علی یہ جو تم نے کہا کہ
تم اپنے دین کے معالم کس سے لو گے ؟ ( تو سنو ) دین کے معالم ہمارے شیعوں کے سوا کسی سے مت لینا !
📚 وسائل الشيعة: الشيخ حرّ العاملي جلد : 27 صفحه : 150
🌟 مخالفین سے دینی تعلیمات حاصل کرنا ممنوع ہے 🌟
شیخ الطوسی علیہ الرحمہ روایت کرتے ہیں:
علی بن سوید بیان کرتے ہیں کہ امام موسیٰ الکاظم علیہ السلام نے قید خانے سے مجھے تحریر فرمایا:
"رہی بات تمہارے اس سوال کی کہ تم اپنے دین کے معالم (تعلیمات و احکام) کس سے حاصل کرو تو یاد رکھو کہ اپنے دین کے معالم ہرگز ہمارے شیعوں کے علاوہ کسی اور سے نہ لینا کیونکہ اگر تم نے اپنا دین ہمارے شیعوں کے علاوہ دوسروں سے لیا تو گویا تم نے اپنا دین خائنوں (خیانت کرنے والوں) سے لیا۔ بے شک یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خیانت کی اور اپنی امانتوں میں خیانت کی۔ اللہ کی کتاب ان کے پاس امانت رکھی گئی تھی مگر انہوں نے اسے تحریف زدہ کر دیا اور بدل ڈالا۔ پس اللہ کی، اس کے فرشتوں کی، میرے بزرگ و نیک آباء و اجداد کی، میری اور میرے شیعوں کی ان پر قیامت کے دن تک لعنت ہو۔"
📖 حوالہ:
کتاب: اختیار معرفت الرجال (رجال الکشی)
مؤلف: شیخ الطوسی رح
صفحہ: 15
حدیث نمبر: 4
🤲 التماس دعا
منقول
#تعلیمات_اہلبیتؑ
Gallery
Tap any image to view full screen