Back to امام موسیٰ کاظم ع

امام موسیٰ کاظم ع کا ایک معجزہ

امام موسیٰ کاظم ع کا ایک معجزہ
امام موسیٰ کاظم ع کا ایک معجزہ
امام موسیٰ کاظم ع کا ایک معجزہ

بمناسبت شہادت امام موسیٰ کاظم ع

 

امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کا معجزہ

 

حدثنا محمد بن الحسن بن أحمد بن الوليد رضي الله عنه قال: حدثنا محمد بن الحسن الصفار وسعد بن عبد الله جميعا عن أحمد بن محمد بن عيسى عن الحسن بن علي بن يقطين عن أخيه الحسين عن أبيه علي بن يقطين قال: استدعى الرشيد رجلا يبطل به أمر أبي الحسن موسى بن جعفر عليهما السلام ويقطعه ويخجله في المسجد فانتدب رجل معزم۔۔۔۔۔الخ

 

ایک مرتبہ ہارون الرشید لع نے امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کو شرمندہ کرنے کےلیے ایک جادوگر کو بلایا اور دستر خوان بچھایا گیا جس میں ہارون اور اعیان مملکت کے ساتھ امام موسیٰ کاظم ع بھی موجود تھے

 

جب کھانا شروع ہوا ، امام موسیٰ کاظم علیہ السلام نے لقمہ توڑا تو جادوگر نے اپنے جادو کا شعبدہ دکھایا ، لقمہ آپ ع کے ہاتھ سے پرواز کرگیا ، یہ دیکھ کر ہارون اور اس کے ساتھی بےحد ہنسے 

 

امام موسیٰ کاظم علیہ السلام نے دیکھا کہ ایک پردہ پر شیر کی تصویر بنی ہوئی تھی ، آپ ع نے تصویر کی طرف دیکھ کر فرمایا

" اے شیر ! خدا کے اس دشمن کو پکڑ لے ".

 

ادھر آپ کے الفاظ ختم ہوئے کہ تصویر مجسم شیر بن گئی اور اس نے جادوگر پر حملہ کردیا اور چند لمحات میں اسے کھا لیا۔

یہ منظر دیکھ کر ہارون اور اس کے ساتھی بےہوش ہوگئے ، جیسے ہی انہیں ہوش آیا کہ دیکھا کہ جادوگر کا خون بہا ہوا ہے اور جادوگر شیر کا لقمہ بن چکا ہے.

 

ہارون نے امام ع نے درخواست کی.

آپ ع کو میرے حق کی قسم ! آپ ع تصویر کو حکم دیں کہ وہ جادوگر کو اگل ڈالے

 

آپ ع نے فرمایا : اگر موسیٰ کلیم اللہ کی عصا نے جادوگروں کی رسیوں کو نگلنے کے بعد اگلا تھا تو یہ بھی اگل دے گا ، اگر عصا نے جادوگروں کی رسیوں کو نہیں اگلا تھا تو یہ شیر بھی نہیں اگلے گا 

 

چنانچہ امام ع کا سردربار یہ معجزہ بھی آپ ع کی شہادت کا ایک سبب بن گیا

 

عیون الاخبار الرضا ج ۱ ، باب ۸ ، ح ۱

 

🖋 سید علی حیدر شیرازی

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2
Gallery Image 3