Back to امام موسیٰ کاظم ع

اہل سنت علماء کی گواہی کہ امام ع کا قاتل کون؟

25 رجب شہادت سیدنا امام موسی کاظم علیہ السلام 

 

💯 ھارون رشید آپ کا قاتل ھے ، بزرگ علماء اھل سنت کی گواھیاں

 

مگر ھمارے نصاب میں اسے ھیرو بنایا گیا افسوس

 

علامہ شبلنجی لکھتے ہیں کہ

 

📝 جب ہارون رشیدن بصرہ میں ایک سال قید رکھنے کے بعد عیسی ابن جعفر والی بصرہ کو لکھا کہ موسی بن جعفر (امام موسی کاظم) کو قتل کر کے بادشاہ کو ان کے وجود سے سکون دے دیے تو اس نے اپنے ہمدردوں سے مشورہ کے بعد ہارون رشید کو لکھا کہ اے بادشاہ امام موسی کاظم علیہ السلام میں نے اس ایک سال کے اندر کوئی برائی نہیں دیکھی 

 

یہ شب و روز نماز روزہ میں مصروف و مشغول رہتے ہیں عوام اور حکومت کے لیے دعائے خیر کیا کرتے ہیں اور ملک کی فلاح و بہبود کے خواہشمند ہیں بھلا مجھ سے کیونکر ہو سکتا ہے کہ میں انہیں قتل کرکے اپنی عاقبت بگاڑوں۔ 

 

”اے بادشاہ ! میں ان کے قتل کرنے میں اپنے انجام اور اپنی عاقبت کی تباہی دیکھ رہاہوں اورسخت حرج محسوس کرتا ہوں، لہذا تومجھے اس گناہ عظیم کے ارتکاب سے معاف کر بلکہ مجھے حکم دیدے کہ میں انہیں قید مشقت سے رہا۔کردوں" 

 

اس خط کے پانے کے بعد ہارون رشید نے آخر میں یہ کام سندی بن شاہک کے حوالہ کیا اور اسی سے آپ کو زہر دلوا کر شہید کرا دیا

 

زہر کھانے کے بعد آپ تین روز تک تڑپتے رہے، یہاں تک کہ وفات پاگئے 

 

📚 نورالابصار ص ۱۳۷

 

علامہ جامی لکھتے ہیں کہ

 

📝 زہر کھاتے ہی آپ نے فرمایا کہ آج مجھے زہر دیا گیا ہے کل میرا۔بدن زرد ہوجائے گا اور تیسرے دن سیاہ ہوگا اور اسی دن میں اس دنیا سے رخصت ہو جاؤں گا چنانچہ ایسا ہی ہوا

 

📚 شواہد النبوت ص ۱۹۳

 

علامہ ابن حجرمکی لکھتے ہیں کہ

 

📝 ہارون رشید نے آپ کو بغداد میں قید کر دیا ، اور تاحیات قید رکھا آپ کی وفات کے بعد وفات کے بعد ہتھکڑی اور بیڑی کٹوائی گئی آپ کی وفات ہارون رشید کے زہر سے ہوئی جو اس نے ابن شاہک کے ذریعہ سے دلوایا تھا جب آپ کو کھانے یا خرمہ میں زہر دیا گیا تو آپ تین روز تک تڑپتے رہے یہاں تک کہ انتقال ہوگیا

 

📚 صواعق محرقہ ۱۳۲ 

📚 ارحج المطالب ص ۴۵۴

 

علامہ ابوالفداء لکھتے ہیں کہ

 

📝 قیدخانہ رشید میں آپ نے وفات پائی 

 

📚 ابوالفداء جلد ۲ ص ۱۵۱

 

علامہ دیار بکری لکھتے ہیں کہ 

 

📝 آپ کو ہارون رشید کے حکم سے یحی بن خالد نے خرمہ میں زہر دے کر شہید کردیا

 

📚 تاریخ خمیس جلد ۲ ص ۳۲۰

 

علامہ جامی لکھتے ہیں کہ

 

📝 آپ کو ہارون رشید نے بغداد میں لاکر تاعمر قید رکھا آخر میں اپنے وزیراعظم یحی برمکی کے ذریعہ سے قیدخانہ میں زہر دلوایا اور آپ شھید ھو گئے 

 

اناللہ وانا الیہ راجعون

 

آپ کے قاتلوں پر اللہ کی لعنت ھو

 

📚 شواہدالنبوت ص ۱۹۳

 

#تعلیمات_اہلبیت

#شہادت #امام #امام_موسیٰ_کاظم #رجب #موسیٰ_کاظم #بغداد #کاظمین #عراق

#بدر_علی