غزوہ احد کی یاد میں
غزوہ احد کی یاد میں
غزوہ احد کی یاد میں

🔴 غزوہ احد کی یاد میں 🔴

 

عمر بن خطاب کا جنگ احد میں فرار ایک صحیح السند روایت کے ساتھ 

 

🔴 روایت:

 

ابو ہشام الرفاعی نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ابو بکر بن عیاش نے ہمیں حدیث سنائی، انہوں نے کہا: عاصم بن کلیب نے، اپنے والد سے نقل کیا:

 

📜 عمر جمعہ کے دن خطبہ دے رہے تھے اور سورہ آلِ عمران کی تلاوت کر رہے تھے، جب اس آیت پر پہنچے:

 

"إِنَّ الَّذِينَ تَوَلَّوْا مِنْكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ"

(ترجمہ: "وہ لوگ جنہوں نے تم میں سے دو لشکروں کے ٹکرانے کے دن پیٹھ دکھائی")

 

تو عمر نے کہا: احد کے دن جب ہم نے شکست کھائی تو میں بھاگ گیا، یہاں تک کہ پہاڑ پر چڑھ گیا، اور یقیناً میں نے اپنے آپ کو اس طرح پہاڑ پر اچھلتے دیکھا جیسے میں ایک بزِ کوہی ہوں۔ لوگ کہہ رہے تھے: محمد (ص) شہید ہو گئے، تو میں نے کہا: جو کوئی کہے گا کہ محمد شہید ہو گئے، میں اُسے قتل کر دوں گا۔ ہم سب پہاڑ پر جمع ہو گئے، تب یہ آیت نازل ہوئی۔

 

📚 الطبری، محمد بن جریر، "جامع البیان عن تأویل آی القرآن"، جلد 4، صفحہ 144، دارالفکر، بیروت – 1405ھ

 

🔴 روایت کی صحت پر تبصرہ:

 

روایت کی سند قابلِ اعتبار ہے۔ اس بارے میں ابن تیمیہ، جو اہلِ سنت کے مشہور عالم ہیں، خود اس تفسیر کے بارے میں کہتے ہیں:

 

📜 "جو تفاسیر لوگوں کے پاس موجود ہیں، ان میں سب سے صحیح تفسیر محمد بن جریر طبری کی ہے، کیونکہ وہ سلف (صحابہ و تابعین) کے اقوال کو مضبوط اسناد کے ساتھ ذکر کرتے ہیں۔ اس میں بدعت نہیں، اور نہ ہی وہ جھوٹے راویوں سے روایت نقل کرتے ہیں۔"

 

📚 کتب و رسائل و فتاویٰ شیخ الاسلام ابن تیمیہ، جلد 13، صفحہ 385

 

🔴 روات کا تعارف و توثیق:

 

1️⃣ ابو ہشام الرفاعی:

 

ذہبی: "امام، فقیہ، حافظ، علامہ، قاضی بغداد"

 

احمد شاکر: "وہ ثقہ ہے"

حوالہ: مسند احمد، جلد 8، صفحہ 67

 

2️⃣ ابو بکر بن عیاش:

 

ابن حجر: "ثقہ، عابد"

 

ذہبی: "علماء میں سے، احمد بن حنبل: صدوق ثقہ"

 

3️⃣ عاصم بن کلیب:

 

ابن حجر: "صدوق، مرجئہ کی طرف نسبت"

 

ذہبی: "ابو حاتم: صالح؛ ابو داود: اپنے وقت کا سب سے افضل، عبادت گزار"

 

4️⃣ کلیب بن شِہاب:

 

ابن حجر: "صدوق، صحابیت کی نسبت میں وہم ہے"

 

ذہبی: "ثقہ"

 

📑 بدر علی 

 

#اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد #تعلیمات_اہلبیتؑ #talimaat_e_ahlbait #التماس_دعا

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2
Gallery Image 3