امام جواد علیہ السلام کی امامت، امام رضا علیہ السلام کی زبانی
امام جواد علیہ السلام کی امامت، امام رضا علیہ السلام کی زبانی:
شیخ صدوق کے والد، ابو الحسن علی بن الحسین بن بابویہ قمی (متوفی ۳۲۹ ہجری) نے اپنی کتاب الامامة و التبصرة میں ایک صحیح سند کے ساتھ یہ روایت نقل کی ہے:
روایت:
سعد، احمد بن محمد، محمد بن الحسین، محمد بن اسماعیل بن بزیع سے روایت کرتے ہیں کہ:
میں نے امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام سے پوچھا:
"کیا آپ کے بعد امامت آپکے چچا یا ماموں میں ہوگی؟"
امام نے فرمایا: "نہیں"۔
پوچھا: "کیا بھائی امام بنے گا؟"
فرمایا: "نہیں"۔
پوچھا: "پھر امامت کس میں ہوگی؟"
فرمایا: "میرے بیٹے میں"۔
اس وقت امام رضا علیہ السلام کا کوئی بیٹا نہیں تھا۔
یہ حدیث واضح دلیل ہے کہ امام رضا علیہ السلام کو اپنے بعد آنے والے امام یعنی امام محمد تقی الجواد علیہ السلام کی امامت کا علم پہلے سے تھا۔
📚 الإمامة و التبصرة من الحيرة، ص ۵۹، از: علی بن بابویہ قمی
#بدر_علی
#التماس_دعا
#تعلیمات_اہلبیتؑ
#اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد
Gallery
Tap any image to view full screen