امام جواد علیہ السلام اہل سنت کے اکابر علماء کی نگاہ میں
🔴 امام جواد علیہ السلام اہل سنت کے اکابر علماء کی نگاہ میں 🔴
✍ شمس الدین ذہبی (جو اہل سنت کے بڑے علمی ستونوں میں سے ہیں) امام جواد علیہ السلام کے بارے میں لکھتے ہیں:
📜 ۳۷۲ - محمد بن علی الرضا بن موسی کاظم بن جعفر صادق بن محمد باقر بن علی زین العابدین بن حسین شہید بن امیر المؤمنین علی بن ابی طالب، ابوجعفر ہاشمی حسینی۔
ان کا لقب "جواد"، "قانع"، اور "مرتضیٰ" تھا۔
یہ آلِ بیتِ رسول (صلى الله عليه وآله) کے برگزیدہ افراد میں سے تھے۔
خلیفہ مأمون نے اپنی بیٹی کا نکاح ان سے کیا۔
پھر وہ اور ان کی زوجہ خلیفہ معتصم کے پاس گئے، اس نے امام کا اعزاز و اکرام کیا۔
امام جواد علیہ السلام کی وفات بغداد میں 220 ہجری کے آخر میں ہوئی۔
اس وقت آپ کی عمر صرف پچیس سال تھی۔
آپ سخاوت میں مشہور افراد میں سے ایک تھے، اسی لیے انہیں "جواد" کا لقب ملا۔
📚 تاریخ الاسلام و وفیات المشاہیر و الأعلام، جلد 15، صفحہ 385
✍ ابن تیمیہ (جو اہل بیت علیہم السلام کے ساتھ بغض رکھنے کے لیے مشہور ہے) بھی امام جواد علیہ السلام کے بارے میں یہ اعتراف کرتا ہے:
📜 "محمد بن علی الجواد، بنی ہاشم کے نمایاں افراد میں سے تھے،
وہ سخاوت اور بزرگی میں مثال تھے،
اسی لیے انہیں 'جواد' کہا جاتا ہے۔"
📚 منہاج السنہ النبویہ، جلد 4، صفحہ 68
✍ خیر الدین زرکلی لکھتا ہے:
📜 "وہ اپنے اجداد کی طرح بلند مرتبہ،
ذہین،
شیریں بیان،
اور حاضر جواب تھے۔"
📚 الاعلام، جلد 6، صفحہ 272
✍ ابن حجر ہیثمی لکھتا ہے:
📜 "...جب مأمون کے سامنے امام جواد علیہ السلام کا فضل، علم، عظمت اور برہان ظاہر ہوا باوجود اس کے کہ آپ کی عمر کم تھی..."
📚 الصواعق المحرقة، جلد 2، صفحہ 597
http://lib.efatwa.ir/41347/2/596
🔆 امام جواد علیہ السلام کو زیارت کے کلمات:
السلام علیک یا أبا جعفر محمد بن علی البر التقی الإمام الوفی، السلام علیک أیها الرضی الزکی، السلام علیک یا ولی الله، السلام علیک یا نجی الله، السلام علیک یا سفیر الله، السلام علیک یا سرّ الله (یا ستر الله)، السلام علیک یا ضیاء الله
ترجمہ:
سلام ہو آپ پر اے ابوجعفر محمد بن علی، نیک و پرہیزگار، وفادار امام!
سلام ہو آپ پر اے پسندیدہ و پاکیزہ!
سلام ہو آپ پر اے اللہ کے ولی!
سلام ہو آپ پر اے اللہ کے برگزیدہ!
سلام ہو آپ پر اے اللہ کے سفیر!
سلام ہو آپ پر اے اللہ کے راز (یا پردہ)!
سلام ہو آپ پر اے اللہ کے نور!
📑 بدر علی
#بدر_علی
#التماس_دعا
#تعلیمات_اہلبیتؑ
#اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد
Gallery
Tap any image to view full screen