امام حسن عسکریؑ کے مبارک فرمان سے امام کے علم کا بیان:
امام حسن عسکریؑ فرماتے ہیں:
> "بے شک اللہ تعالیٰ نے اپنی حجت کو اپنی تمام مخلوق سے ہر چیز کے ذریعے ممتاز فرمایا، اسے تمام زبانوں کا علم عطا کیا، نسبوں، عمروں اور پیش آنے والے حوادث و واقعات کی معرفت عطا فرمائی۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو حجتِ خدا اور جس پر حجت قائم کی گئی ہے، ان دونوں کے درمیان کوئی فرق نہ رہتا۔"
یعنی اللہ تعالیٰ اپنی حجت اور خلیفہ کو عام لوگوں سے ممتاز فرماتا ہے اور اسے خصوصی علم عطا کرتا ہے، چنانچہ وہ:
✔️ مختلف زبانوں اور اقوام و قبائل کی اصطلاحات سے واقف ہوتا ہے۔
✔️ لوگوں کے نسب اور خاندانوں کو جانتا ہے۔
✔️ انسانوں اور دیگر مخلوقات کی عمروں اور مدتِ حیات سے آگاہ ہوتا ہے۔
✔️ مختلف واقعات اور پیش آنے والے حوادث کا علم رکھتا ہے۔
اور اگر حجتِ خدا کو یہ امتیازات حاصل نہ ہوں تو حجتِ خدا اور دوسرے لوگوں کے درمیان کوئی نمایاں فرق باقی نہ رہے۔
📚 حوالہ: اصول الکافی، شیخ کلینی، باب مولد محمد بن علیؑ، ص ۳۲۲
Gallery
Tap any image to view full screen