صحابی ابوہریرہ کا حضرت عثمان بن عفان کی موت کے بعد انکے اوپر مظالم پر گریہ کرنا
صحابی ابوہریرہ کا حضرت عثمان بن عفان کی موت کے بعد انکے اوپر مظالم پر گریہ کرنا
اہل سنت امام محمد بن سعد کاتب واقدی (متوفی 230ھ) نے اپنی سند سے اس طرح نقل کیا ہے:
قال: أخبرنا أبو معاوية قال: أخبرنا الأعمش عن أبي صالح قال: كان أبو هُريرة إذا ذُكر ما صُنع بعثمان بكى، قال فكأنى أسمعه يقول هاه هاه ينتحب
ابو صالح سے مروی ہے کہ حضرت عثمان بن عفان کے ساتھ جو کچھ کیا گیا، جب اسکا ذکر کیا جاتا تو حضرت ابو ہریرہ رو دیتے تھے گویا کہ ہائے ہائے کہتے سن رہا ہوں۔
(طبقات الکبریٰ، جلد3، صفحہ59/60، طبع دار الحدیث قاہرہ مصر)
اسکی سند بلکل صحیح ہے۔
ان ہی الفاظ کے ساتھ امام بلاذری (متوفی 289ھ) نے اسکو نقل کیا ہے۔
(الانساب الاشراف، جلد4، صفحہ209، طبع دار الکتب العلمیہ بیروت لبنان)
امام سعید بن منصور المکی (متوفی 227ھ) نے اپنی سند سے اسکو مختصراً نقل کیا ہے۔
(سنن سعید بن منصور، جلد1، صفحہ335، رقم2940، طبع دار الکتب العلمیہ بیروت لبنان)
دیوبند سے مطبوع طبقات ابن سعد کے اردو ترجمے میں بھی یہ روایت موجود ہے۔
(طبقات ابن سعد - ابن سعد (اردو)، جلد3، صفحہ162، طبع حافظی بگ ڈپو دیوبند ہندوستان)
روایت میں ایک لفظ " ينتحب " آیا ہے جسکے معنی "پھوٹ پھوٹ کر رونا" ہوتا ہے ۔
(القاموس الوحید، جلد2، صفحہ1617، طبع دیوبند)
تحریر: ڈاکٹر آصف حسین کشمیری
ترتیب: عبداللہ امامی