رسول اللہ ص  در کتب مستشرقین post-1
رسول اللہ ص  در کتب مستشرقین post-1
رسول اللہ ص  در کتب مستشرقین post-1
رسول اللہ ص  در کتب مستشرقین post-1
رسول اللہ ص  در کتب مستشرقین post-1
رسول اللہ ص  در کتب مستشرقین post-1
رسول اللہ ص  در کتب مستشرقین post-1

📌 ڈیوڈ جارج ہوگارتھ، ماہرِ آثارِ قدیمہ، مصنف اور برطانوی ماہرِ عجائب گھر آکسفورڈ، خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے بارے میں لکھتا ہے:

 

📜 "آپ انسانی نسل میں کسی ایسے شخص کو نہیں پائیں گے جس کی اس طرح پیروی اور تقلید کی جا سکے جیسے پیغمبرِ اسلام ﷺ کی کی جا سکتی ہے۔ مسیحیت کے بانی کا طرزِ عمل اور سلوک اپنے پیروکاروں کی روزمرہ زندگی پر اتنا زیادہ اثر انداز نہیں ہوا۔ مزید برآں، کسی بھی مذہب کا بانی رسولِ گرامی اسلام ﷺ کی طرح منفرد اور ممتاز نہیں ہے۔"

 

📚 Arabia، صفحہ 52

 

۔

 

📌 مایکل ہارٹ (امریکی مصنف، محقق اور ماہر فلکیات):

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واحد ایسی شخصیت ہیں جو دینی اور غیر دینی دونوں میدانوں میں غیر معمولی کامیاب رہیں!

 

📕 مایکل ہارٹ، جو ایک امریکی مصنف، محقق اور ماہرِ فلکیات ہیں، نے ایک کتاب لکھی ہے جس کا نام ہے:

 

"The 100: A Ranking of the Most Influential Persons in History"

(تاریخ کی سب سے زیادہ مؤثر شخصیات کی درجہ بندی)۔

 

📒 اس کتاب میں اس نے دنیا کی 100 سب سے زیادہ اثر رکھنے والی شخصیات کو ذکر کیا ہے اور ان پر تبصرہ کیا ہے۔

 

📒 دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پہلے نمبر پر رکھا اور یوں وضاحت کی:

"میرا انتخاب کہ [حضرت] محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دنیا کی سب سے مؤثر شخصیتوں کی فہرست میں سب سے اوپر رکھا جائے، کچھ لوگوں کے لیے حیرت انگیز ہو سکتا ہے یا سوال پیدا کر سکتا ہے، لیکن [حضرت] محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تاریخ کی وہ واحد شخصیت ہیں جو دینی اور غیر دینی دونوں میدانوں میں غیر معمولی طور پر کامیاب رہیں۔"

 

📚 Hart, Michael, The 100: A Ranking of the Most Influential Persons in History, ص3

 

۔

 

📌 مونٹگمری واٹ، مستشرق، اسلام شناس اور اسکاٹ لینڈ کے پادری:

 

▪️ محمد ﷺ کے عہد کے تناظر میں دیکھا جائے تو آپ ﷺ پر عیاری اور نفسانی خواہشات کے الزامات کو قبول نہیں کیا جا سکتا؛ 

▪️آج کے مغربی لوگ جن بعض کاموں کو اخلاقی طور پر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، اگر انہیں اس زمانے کے حالات اور معیار کے مطابق دیکھا جائے تو وہ اس بات کی دلیل بنتے ہیں کہ محمد ﷺ کے اخلاقی اصول اپنے زمانے کے عام اخلاقی معیار سے بھی بلند تھے۔

 

📚 Muhammad: Prophet and Statesman، ص 234

 

بدر علی

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2
Gallery Image 3
Gallery Image 4
Gallery Image 5
Gallery Image 6
Gallery Image 7