زمین پر کوئی ایسا گھر نہیں جس میں "محمد" نام ہو، مگر وہ روزانہ تقدیس (پاکیزگی) حاصل کرتا ہے
زمین پر کوئی ایسا گھر نہیں جس میں "محمد" نام ہو، مگر وہ روزانہ تقدیس (پاکیزگی) حاصل کرتا ہے
ابو ہارون، جو آلِ جعدہ کے غلاموں میں سے تھے، بیان کرتے ہیں:
میں مدینہ میں امام جعفر صادق (علیہ السلام) کی مجلس میں بیٹھا کرتا تھا۔ کچھ دن میں ان کی مجلس میں نہ گیا، پھر جب گیا تو امام (ع) نے فرمایا:
"اے ابو ہارون! میں نے تمہیں کئی دن سے نہیں دیکھا۔"
میں نے عرض کیا: "میرے یہاں ایک بیٹا پیدا ہوا ہے۔"
امام (ع) نے فرمایا: "اللہ اسے تمہارے لیے بابرکت بنائے۔ تو نے اس کا کیا نام رکھا؟"
میں نے عرض کیا: "اس کا نام محمد رکھا ہے۔"
تو امام (ع) نے اپنا رخسار زمین کی طرف جھکایا اور کہنے لگے:
"محمد، محمد، محمد" یہاں تک کہ ان کا رخسار زمین سے لگنے کے قریب ہو گیا، پھر فرمایا:
"میری جان، میرے بیٹے، میری ماں، میرے والدین، اور تمام اہل زمین رسول خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ) پر قربان ہوں۔
اس (بچے) کو برا مت کہنا، نہ اسے مارنا، اور نہ ہی اس کے ساتھ بدسلوکی کرنا۔
جان لو! زمین پر کوئی ایسا گھر نہیں جس میں "محمد" کا نام ہو، مگر وہ ہر دن پاکیزگی (تقدیس) حاصل کرتا ہے۔"
ماخذات:
الکافی، جلد 6، صفحہ 39
الوافی، جلد 23، صفحہ 1326
وسائل الشیعة، جلد 21، صفحہ 393
حلیة الأبرار، جلد 4، صفحہ 17
مرآة العقول، جلد 21، صفحہ 69
بحار الأنوار، جلد 17، صفحہ 30
العوالم، جلد 20، صفحہ 1140