Back to حضرت محمد بن عبد اللہ ص

انجیل برنباس کا تعارف اور نبی کریم ﷺ وآلہ کی آمد کی بشارت

انجیل برنباس کا تعارف اور نبی کریم ﷺ وآلہ کی آمد کی بشارت
انجیل برنباس کا تعارف اور نبی کریم ﷺ وآلہ کی آمد کی بشارت

انجیل برنباس کا تعارف اور نبی کریم ﷺ وآلہ کی آمد کی بشارت

 

✍️ ســیـد نــادر نــقـوی

 

برنباس سائپرس کا رہنے والا تھا اور اس کا اصل نام joses یا Joseph تھا۔ برنباس (Barnabas ) جس کے معنیٰ ہیں son of consolation or son of Exortation یہ اس کا لقب ہے جو اسے حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور آپ کے حواریوں کی طرف سے دیا گیا تھا۔

برنباس کا تعلق نبی اسرائیل کے سب سے معتبر اور مقدس قبیلے "بنی لاوی" سے تھا۔ برنباس اور پال دونوں مشہور فریسی عالم شرع گملی ایل کے شاگرد تھے۔ اس لئے لوقا (Luke ) نے "رسولوں کے اعمال" میں دونوں کا تذکرہ ساتھ ساتھ کیا ہے۔

برنباس حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر ابتداء سے ہی ایمان لے آیا تھا۔ اس کا زیادہ وقت آپ کی صحبت میں ہی گزرا اور وہ پورا وقت آپ کی تعلیمات سے فیضیاب ہوتا رہا تھا۔

 سب سے پہلے جو انجیل لکھی گئی تھی وہ برنباس کی انجیل ہے جو سن 69 AD ء میں مکمل ہوئی۔

دوسری بات یہ کہ یہ واحد انجیل ہے جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے قریب ترین حواریوں میں سے ایک شخص کے ہاتھوں سے لکھی ہوئی ہے جو کلیساء کی تاریخ میں بلند مقام رکھنے والا اور صاحب علم و فضل تھا اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر بغیر کسی پس و پیش کے ایمان لے آیا تھا۔

 

نبی کریم ﷺ وآلہ کی بشارت

 

برنباس کی اسی انجیل میں نبی کریم ﷺ وآلہ کے نام کے ساتھ ان کی آمد کی بشارت دی گئی ہے۔

یہ انجیل برنباس کا نایاب نسخہ جس کا 1916 ء میں اُردو ترجمہ کیا گیا ہے۔

اس میں سرکار دوعالم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے نام مبارک "محمد ﷺ وآلہ" کے نام کے ساتھ آمد کی بشارت موجود ہے

 

منقول

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2