چہرے کا نور
چہرے کا نور

فرمایا امام جعفر صادقؑ نے:

 

جب رسول اللہ ﷺ کو رات کی تاریکی میں دیکھا جاتا تو آپ ﷺ سے چاند کے ٹکڑے کی طرح نور چمکتا ہوا نظر آتا تھا۔

 

📚 الکافی

 

رسول اللہ ﷺ جب حج کے لیے تشریف لائے تو لوگوں کی بہت بڑی تعداد آپ کے ارد گرد جمع ہوگئی ، اور وہ ( خوشی اور محبت سے ) کہتے جاتےتھے:

 

 یہ محمد پاک ہیں ، یہ محمد پاک ﷺ ہیں ۔

 

( صحیح مسلم‌ ، ر 3055 )

 

حارِث بن عَمْرو کہتےہیں :

 

میں مِنٰی یا عَرفات میں بارگاہِ اقدس میں حاضر ہوا ، اُس وقت لوگوں نے آپ ﷺ کو گھیر رکھا تھا ؛ دیہاتی آپ کے پاس آتے تھے اور رخ زیبا دیکھ کر کہتے تھے :

 

 یہ ( کیسا ) بابرکت چہرہ ہے !!

 

( سنن ابوداود ، ر 1742 )

 

میں صدقے اُن آنکھوں کے جنھوں نے وہ رُخِ انور دیکھا ۔۔۔۔۔۔۔ !

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2