Back to علیؑ مَولودِ کعبہ

شمس الدین الصفوری الشافعی متوفی 894ھ

شمس الدین الصفوری الشافعی متوفی 894ھ
شمس الدین الصفوری الشافعی متوفی 894ھ
شمس الدین الصفوری الشافعی متوفی 894ھ
شمس الدین الصفوری الشافعی متوفی 894ھ

علیؑ مولود کعبہ

 

پوسٹ نمبر 8

 

▪️صفوری شافعی بھی اہلِ سنت کے ان علماء میں سے ہیں جنہوں نے اپنی دو کتابوں میں، فصول المهمة کے حوالے سے حضرت علی علیہ السلام کی کعبہ میں ولادت کو نقل کیا ہے:

 

📜 میں نے کتاب فصول المهمة فی معرفة الأئمة (مکۂ مکرمہ) میں دیکھا جس کے مصنف ابو الحسن مالکی تھے کہ علی علیہ السلام کی والدہ نے انہیں کعبہ کے اندر جنم دیا، اور یہ ایک ایسی فضیلت ہے جو اللہ تعالیٰ نے صرف انہی کو عطا کی ہے۔ واقعہ یوں ہے کہ فاطمہ بنتِ اسد رضی اللہ عنہا کو دردِ زہ ہوا، ابو طالب انہیں کعبہ کے اندر لے گئے، اور ایک ہی بار کے درد میں بچے کی ولادت ہو گئی۔ یہ ولادت جمعہ کے دن، تیرہ رجب، عامِ فیل کے بعد تیسرے سال واقع ہوئی۔

 

📚نزهة المجالس، ص 159

 

🔹کتاب مختصر المحاسن المجتمعة میں لکھا ہے:

 

میں نے کتاب فصول المهمة جو کہ ایک مالکی عالم نے لکھی ہے میں دیکھا کہ نقل ہوا ہے: 

 

📜 فاطمہ بنتِ اسد نے امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کو خانۂ کعبہ کے اندر پیدا کیا، اور یہ ان کے لیے ایک فضیلت ہے جو اللہ تعالیٰ نے انہیں عطا فرمائی۔ جب ان کی ماں پر دردِ زہ غالب آیا، ابو طالب (جن کا نام عبد مناف ہے) انہیں کعبہ کے اندر لے گئے، اور ایک ہی بار کے درد میں ولادت ہوئی۔ حضرت علی علیہ السلام جمعہ کے دن، ماہِ رجب، سال 30 عام الفیل میں پیدا ہوئے، جو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا سے شادی کے تین سال بعد تھا۔

 

📚مختصر المحاسن المجتمعة، ص 156، ط دار ابن کثیر

 

#بدر_علی 

#تعلیمات_اہلبیتؑ 

#اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد 

 

Invisibleislam.com

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2
Gallery Image 3
Gallery Image 4