علیؑ مولود کعبہ
پوسٹ نمبر 2
شیعہ و سنی کے نزدیک امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کی کعبہ میں ولادت کی شہرت:
اہلِ سنت کے اکابر علماء میں سے آلوسی نے عبدالباقی عمری افندی کی عینیہ قصیدہ کی شرح میں 👈 جو عمر بن خطاب کی نسل سے تھے ایک شرح تحریر کی ہے، جس کا نام «سرح الخریدة الغیبیة فی شرح القصیدة العینیة» ہے۔ آلوسی اس میں افندی کے اشعار یوں نقل کرتے ہیں:
📜 أنت العلیُ الّذی فوقَ العُلَی رُفِعا:
📃تم وہ بلند مرتبہ علی ہو جن کا مقام تمام بلندیوں سے بلند کیا گیا ہے۔
📜 بِبَطنِ مَکّةَ عندَ البیتِ إذ وُضِعا:
📃 اللہ نے تمہیں مکہ کے اندر، بیت اللہ کے اندر پیدا فرمایا، اور اسی طرح تم دنیا میں آئے۔
▪️آلوسی ان اشعار کی شرح میں لکھتے ہیں:
📜 و فی کونِ الأمیرِ کرمَ اللهُ وجهَهُ وُلِدَ فی البیت، أمرٌ مشهورٌ فی الدنیا وذُکِرَ فی کتبِ الفریقین السُّنّةِ و الشیعة.
📃 یہ کہ علی بن ابی طالب کرم اللہ وجہہ خانۂ خدا کے اندر پیدا ہوئے، یہ دنیا میں ایک مشہور امر ہے اور یہ بات اہلِ سنت اور شیعہ دونوں کی کتابوں میں ذکر ہوئی ہے۔
📚سرح الخریدة، ص 3 و 15
علامہ آلوسی کے بیان کے مطابق، شیعہ اور سنی اس بات پر متفق ہیں کہ امیرالمؤمنین سلام اللہ علیہ کی ولادت کعبہ میں ہونا ایک مسلم اور مشہور حقیقت ہے۔
#بدر_علی
#تعلیمات_اہلبیتؑ
#اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد
Invisibleislam.com
Gallery
Tap any image to view full screen