علیؑ مولود کعبہ
پوسٹ نمبر 1
ابوالحسن علی بن ابی بکر الہروی (611ھ)
چھٹی صدی ہجری کے معروف مؤرخ اور سیّاح اپنی کتاب «الإشارات إلى معرفة الزيارات» میں صراحت کے ساتھ بیان کرتے ہیں کہ خانۂ کعبہ امیرالمؤمنین علیہ السلام کی جائے ولادت ہے۔ ان کے عبارت کے ظاہر سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ چھٹی اور ساتویں صدی ہجری میں بھی کعبہ کے شگافتہ ہونے کے آثار نمایاں تھے، یہاں تک کہ وہ اس واقعے کو مقامِ ابراہیم اور حجرِ اسود کے وجود کے ساتھ ذکر کرتے ہیں۔
📗«اور کعبہ ہی میں علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی ولادت ہوئی، اور وہیں مقامِ ابراہیم علیہ السلام ہے …»
📚کتاب «الزیارات» کا ایک قدیم اور قیمتی نسخہ، سیّاح و رحّال ابوالحسن علی بن ابی بکر بن علی الہروی (متوفی 611ھ) کا، جو مکمل، نہایت درست اور تقابل شدہ ہے، اور نہایت خوبصورت و عمدہ خط میں لکھا گیا ہے۔
یہ نسخہ ماہِ رجب سنہ 697ھ کے وسطی عشرے میں تحریر کیا گیا، اور اس وقت فرانس کی قومی لائبریری میں محفوظ ہے۔
یہ کتاب پہلی مرتبہ سنہ 1953ء میں المعہد الفرنسی دمشق سے محترمہ Janine Sourdel-Thomine کے ذریعے شائع ہوئی۔۔
#بدر_علی
#تعلیمات_اہلبیتؑ
#اللھم_صلی_علی_محمد_وآل_محمد
Gallery
Tap any image to view full screen