♥️ عید نوروز
⭕ حضرت آیت اللہ العظمی روحانی (ادام اللہ ظلہ العالی) کا #نوروز کے بارے میں نظریہ
🔍س ۵۹۲: کیا عید نوروز شرع مقدس اسلام کے نزدیک اصالت اور اعتبار رکھتی ہے یا نہیں❓
📝ج: ہو العالم؛ جی ہاں، روایات موجود ہیں۔
🔍س ۵۹۳: کیا وہ تمام چیزیں جو عید نوروز، اس کی
فضیلت اور اعمال کے بارے میں وارد ہوئی ہیں صحیح ہیں؟ کیا اس کے اعمال (نماز، دعا وغیرہ) کو قصد ورود سے انجام دینا جائز ہے❓
📝ج: ہو العالم؛ مستحبات میں ایک ضعیف روایت کا ہونا کافی ہے۔ اس لیے قصد ورود سے جائز ہے۔
🔍س ۵۹۴: اگر عید نوروز جمشید کے سلطانی عید ہے اور وہ مسلمان بھی نہیں تھا، تو پھر اس دن کا غسل کیسے مستحب ہے❓
📝ج: ہو العالم؛ کیونکہ اس دن میں خلقت کے اعتبار سے کچھ خصوصیات تھیں، اسلام نے اس دن کے لیے اعمال کو مستحب قرار دیا ہے، یہ اعمال کافروں کے عید منانے سے متعلق نہیں ہیں۔
۲- نیز رسالہ میں اس دن کے غسل کو مستحب قرار دیا گیا ہے۔
📚ماخذ:
استفتائات (شرعی مسائل کے پوچھنے اور جواب دینے)
مؤلف: آیت اللہ العظمی سید محمد صادق روحانی
ناشر: حدیث دل
محل نشر: قم
سال نشر: ۱۳۸۲
جلد ۲، صفحہ ۲۳۸
بدر علی
Invisibleislam.com
Gallery
Tap any image to view full screen