امام صادق علیہ السلام نے فرمایا:
📜 جب نوروز ہو جائے تو غسل کرو، پاکیزہ لباس پہنو، خود کو خوشبو دار بناؤ اور اس دن روزہ رکھو۔
پھر جب ظہر اور عصر کی نماز اور ان کی نوافل ادا کر لو تو چار رکعت نماز پڑھو جس میں:
پہلی رکعت میں سورۂ حمد اور دس مرتبہ سورۂ قدر پڑھو۔
دوسری رکعت میں سورۂ حمد اور دس مرتبہ سورۂ کافرون پڑھو۔
تیسری رکعت میں سورۂ حمد اور دس مرتبہ سورۂ توحید پڑھو۔
چوتھی رکعت میں سورۂ حمد کے ساتھ سورۂ فلق اور سورۂ ناس پڑھو۔
پھر نماز کے بعد سجدہ شکر کرو اور دعا کرو۔ [اس طرح] تمہارے پچاس سال کے گناہ بخش دیے جائیں گے۔
📚وسائل الشیعہ، جلد ۱۲، صفحہ ۴۲۸ اور جلد ۵، صفحہ ۲۸۸ اور جلد ۷، صفحہ ۳۴۶
بدر علی
Invisibleislam.com
Gallery
Tap any image to view full screen