Back to عید نوروز

کیا نوروز رزتشتیوں کی عید ہے؟

کیا نوروز رزتشتیوں کی عید ہے؟
کیا نوروز رزتشتیوں کی عید ہے؟

❓ کیا نوروز رزتشتیوں کی عید ہے؟ 

 

🔴 شیعہ پر ایک الزام یہ لگایا جاتا ہے کہ شیعہ نے نوروز کو مجوسیوں سے لیا ہے اور یہ سنت زرتشتیوں سے لی گئی ہے، پھر نتیجہ نکالتے ہیں کہ شیعہ مذہب ایک بدعتی مذہب ہے جو مجوسیوں سے لیا گیا ہے۔ 

 

ان کے جواب میں کہتا ہوں کہ یہ دعویٰ بیکار اور باطل ہے کیونکہ مشہور مورخین نے بھی اسے رد کیا ہے اور نوروز کا زرتشتیوں کے آثار میں کوئی پس منظر نہیں ہے۔ 

 

اگر کوئی شخص مجوسیوں پر علمی کام کرے تو ہماری بات سمجھ جائے گا۔ زرتشتیوں کی کتابوں میں سے ایک اوستا ہے جو ان کے فقہی احکام کا منبع ہے، 

 

👈اس کتاب میں بھی نوروز کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ 

 

جیسا کہ اسطورہ شناس ڈاکٹر مهرداد بهار نے ایک انٹرویو میں نوروز کی تاریخ تفصیل سے بیان کی ہے۔ 

 

▪️انٹرویو کے ایک حصے میں کہتے ہیں:

 

📜 نوروز اوستا میں ذکر نہیں ہوتا؛ کیونکہ اوستا ایک مذہبی کتاب ہے اور اس کے اپنے خاص عیدیں ہیں۔

 

▪️پھر یہ سوال و جواب میں کہتے ہیں:

 

📜 کیا ہم نوروز کو بھی ایک مذہبی عید سمجھ سکتے ہیں اور اسے آفرینش سے منسلک کر سکتے ہیں؟

✅ نہیں، ایسا نہیں ہے۔ عید مہرگان یا خزاں کی عید آفرینش سے منسلک تھی مذھب سے نہیں

 

▪️وہ آگے کہتے ہیں:

 

📜 اوستا میں نوروز کا اشارہ نہیں ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ اعیاد زرتشتیوں سے متعلق نہیں ہیں، شاید مشرقی ایران میں موجود بھی نہ رہے ہوں

 

📚 از اسطورہ تا تاریخ، مهرداد بهار، گردآوری: ابوالقاسم اسماعیل‌پور، تهران، نشر چشمه، چاپ اول، 1376، صفحہ 347

 

🔴یحیی ذکاء «نوروز و بنیاد نجومی آن در هم‌بستگی با تخت جمشید» میں، گنجینہ هنر، 1377، برگ 43 میں نوروز کے بارے میں کہتے ہیں: 

 

📜 یقیناً زرتشت سے پہلے بھی یہ جشن منایا جاتا تھا۔

 

✔️پس یہ بات ثابت ہے کہ نوروز کا اصل زرتشتیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 

🖋 بدر علی

 

Invisibleislam.com

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2