Back to عید نوروز

امام علی اور نوروز

امام علی اور نوروز
امام علی اور نوروز
امام علی اور نوروز
امام علی اور نوروز

♥️ امام علی اور نوروز:

 

📜 ٤٠٧٦ - ودا تي على بهدية النيروز ، فقال : ما هذا ؟ قالوا : يا أمير المؤمنين اليوم النيروز ، فقال : اصنعوا لنا كل يوم نيروزاً ۔ 

 

📃 شیخ صدوق نے کتاب من لا یحضره الفقیه میں روایت کی ہے کہ نوروز کے موقع پر حضرت امیر المومنین علیہ السلام کے حضور ایک تحفہ پیش کیا گیا۔ آپ نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ عرض کیا گیا: اے امیر المومنین، آج نوروز ہے۔ امیر المومنین علیہ السلام نے فرمایا: ہر دن کو نوروز بناؤ۔

 

ایک روایت میں فرمایا: ہمارا نوروز ہر دن ہے۔»

 

📚 من لا یحضره الفقیه، ج۳، ص۳۰۰، ح۴۰۷۶

 

📜 وَعَنْهُ صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَيْهِ: أَنَّهُ أُهْدِيَ إِلَيْهِ فَالُوذَجٌ. فَقَالَ: «مَا هَذَا؟» قَالُوا: يَوْمُ نَيْرُوزٍ. قَالَ: «فَنَيْرِزُوا إِنْ قَدَرْتُمْ كُلَّ يَوْمٍ يَعْنِي تَهَادَوْا وَ تَوَاصَلُوا فِي اَللَّهِ

 

📃 حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام کے لیے فالودہ تحفے کے طور پر پیش کیا گیا، 

 

تو آپ نے فرمایا: یہ کیا ہے؟ 

 

کہا گیا: آج نوروز ہے۔ 

 

حضرت نے فرمایا: اگر کر سکتے ہو، ہر دن کو نوروز بناؤ۔ 

 

یعنی اللہ کی خاطر ایک دوسرے کو تحفہ دو اور ایک دوسرے سے ملاقات کرو۔»

 

📚 دعائم الإسلام، ج۲، ص۳۲۶

 

▪️مشہور جملہ "ہر دن تمہارا نوروز ہو" اسی حدیث کی بنیاد پر مشہور ہوا، اور یہ حدیث ظاہر کرتی ہے کہ ایرانیوں کی نوروز کی روایات اتنی پسندیدہ تھیں کہ 

 

امیر المومنین علیہ السلام فرماتے ہیں کہ سال بھر ان نیک روایات پر عمل کیا جائے۔ 

 

امیر المومنین علیہ السلام نے خط نمبر ۵۳ میں نہج البلاغہ میں، جو مالک اشتر رضوان اللہ علیہ کا مشہور عهد نامہ ہے، 

 

📜 مالک کو قوموں اور ملتوں کی نیک روایات کی حفاظت کرنے کا حکم دیا اور فرمایا کہ قوموں کی پسندیدہ روایات کو نقصان پہنچانا بری سزا کا باعث ہوگا۔

 

🖋 بدر علی

 

جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Invisibleislam.com

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2
Gallery Image 3
Gallery Image 4