🔴 عطیہ بن سعد العوفی امام اعظم کا ثقہ اُستاد
Post No 2⃣
ایک اہم بات نقل کر دیں کہ عطیہ بن سعد العوفی امام اعظم ابوحنیفہ کے استاتذہ میں سے ہیں۔
📚 تہذیب التہذیب جلد 10 صفحہ 449
📚 تہذیب الکمال جلد 19 صفحہ 419
⭕ اور یہ بات خود علمائے اہل سنت نے لکھی ہے کہ امام ابوحنیفہ کے تمام کے تمام اساتذہ و شیوخ ثقہ تھے۔
📚 ۔ امام اعظم ابو حنیفہ کے حیرت انگیز واقعات صفحہ 199 مولا نا عبدالقیوم حقانی اردو
📚 - امام اعظیم ابو حنیفہ صفحہ 36 امام سیوطی اردو
📚- انوارات صفدر صفحه 325 مولانا محمد صفدر اوکاڑوی دیوبندی
📚 - اعلاء السنن جلد 8 صفحہ 238 علامہ ظفر تھا نوی دیوبندی طبع کراچی
📚 ۔ امام شعرانی اپنی کتاب طبقات میں ابو حنیفہ کے عنوان کے تحت یہ بات لکھتے ہیں۔
📚 ۔ امام ابوزہرہ مصری بھی اپنی کتاب ابو حنیفہ میں کہتے ہیں کہ امام ابو حنیفہ سوائے ثقہ کے کسی سے روایات نہیں لیتے تھے۔
▪️اسی طرح امام ابو حنیفہ کے معاصر سفیان ثوری کہتے ہیں :
📜 لم اجده اخذت في بسنة رسول الله والاثار الصحاح عنه التي فشت في ايدى الثقات عن الثقات -
📃 ابو حنیفہ نے جو کچھ سنت رسول سے اخذ کیا وہ صحیح آثار سے کیا جو کچھ ہمارے ہاتھ میں ہے اور وہ ثقہ راویوں کی ثقہ راویوں سے ہی روایت لیتے تھے۔
📚 الانتقاء في فضائل الثلاثة الفقهاء صفحہ 264 امام ابن عبد البر طبع مكتب المطبوعات الاسلاميه
▪️اسی طرح خود امام حنیفہ سے بھی روایات آئی ہیں کہ :
📜 اذا جاء الحديث الصحيح الاسناد عن النبي عليه السلام اخذنابه
📃 جب کوئی حدیث صحیح سند کے ساتھ نبی صلی کی ہم سے آتی ہے تو میں اسے اخذ کرتا ہوں ۔
📚 الانتقاء في فضائل الثلاثة الفقباء صفحہ 268، 267 امام ابن عبد البر طبع مکتب المطبوعات الاسلاميه
باقی اگر اہل علم حضرات امام ابی حنیفہ کی عطیہ بن سعد سے روایات دیکھنا چاہیں تو مسند امام ابو حنیفہ لابی نعیم اصفہانی کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔
📚 ماخذ: تحقیق قضیہ فدک
قسور عباس حیدری
📎 بدر علی
Invisibleislam.com
Gallery
Tap any image to view full screen