Back to فدک

سیدہؐ کا حاکم وقت سے خیبر کا مال بطور خمس طلب کرنا

سیدہؐ کا حاکم وقت سے خیبر کا مال بطور خمس طلب کرنا
سیدہؐ کا حاکم وقت سے خیبر کا مال بطور خمس طلب کرنا
سیدہؐ کا حاکم وقت سے خیبر کا مال بطور خمس طلب کرنا
سیدہؐ کا حاکم وقت سے خیبر کا مال بطور خمس طلب کرنا

🔴 خمس: حقِ آل محمد 🔴

 

⭕ بعض لوگ گمان کرتے ہیں کہ سیدہ فاطمہ (سلام اللہ علیها) نے فدک صرف بطور ملکیت یا رسول اللہ (ص) کی وراثت کے طور پر طلب کیا تھا، جبکہ وہ اس طرف توجہ نہیں دیتے کہ حضرت فاطمہ نے اسے تیسرے عنوان سے بھی طلب کیا، اور وہ خمس کا حق تھا، جیسا کہ آیت میں فرمایا گیا ہے:

 

📜 وَاعْلَمُوٓا اَنَّمَا غَنِمْتُـمْ مِّنْ شَىْءٍ فَاَنَّ لِلّـٰهِ خُـمُسَهٝ وَلِلرَّسُوْلِ وَلِـذِى الْقُرْبٰى

 

📃 اور جان لو کہ جو کچھ تمہیں بطور غنیمت ملے خواہ کوئی چیز ہو تو اس میں سے پانچواں حصہ اللہ اور اس کے رسول کا ہے اور رشتہ داروں کا

 

📚 سورہ انفال، آیت 41

 

✅ یعنی اگر خیبر کا مال بیت المال کی ملکیت بھی ہو تو بھی اس کا خمس رسول اللہ (ص) ، اولاد رسول اللہ (ص) اور رسول ﷺ کے رشتے داروں کا ہے

 

حضرت فاطمہ زہراء (سلام اللہ علیها) نے فدک کو خمس کے عنوان سے خلیفہ اول سے طلب کیا۔

یعنی انہوں نے تین راستوں سے (ارث، ملکیت، خمس) حکومت کو تنگنائے میں ڈالا اور ہر پہلو سے اپنا حق بیان کر دیا۔

 

💯 لیکن افسوس کے ساتھ خمس بھی نہیں دیا گیا آل محمدؐ کو

 

 روایت دیکھیں کہ میراث کے علاوہ خمس بھی مانگا گیا 👇

 

▪️ صحیح بخاری میں نقل ہوا ہے

 

📜 ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا، ان سے عقیل نے ان سے ابن شہاب نے ان سے عروہ نے، ان سے عائشہ میں ہو جانے کہ نبی کریم کی صاحبزادی فاطمہ میں نے ابو بکر صدیق ہو اللہ کے پاس کسی کو بھیجا اور اپنی میراث کا مطالبہ کیا آنحضور کے اس مال سے جو آپ کو اللہ تعالیٰ نے مدینہ اور فدک میں عنایت فرمایا تھا 👈 اور خیبر کا جو پانچواں حصہ (خمس) 👉 رہ گیا تھا۔ ابو بکر بھی نے یہ جواب دیا کہ آنحضرت میں ہم نے خود ہی ارشاد فرمایا تھا کہ ہم پیغمبروں کا کوئی وارث نہیں ہوتا، ہم جو کچھ چھوڑ جائیں وہ سب صدقہ ہوتا ہے، 

👈 البتہ آل محمد اسی مال سے کھاتی رہے گی (یعنی خمس سے) اور میں خدا کی قسم جو صدقہ حضور اکرم چھوڑ گئے ہیں اس میں کسی قسم کا تغیر نہیں کروں گا، جس حال میں وہ آنحضور ص کے عہد میں تھا اب بھی اسی طرح رہے گا اور اس میں (اس کی تقسیم وغیرہ) میں بھی وہی طرز عمل اختیار کروں گا

 

📚 صحیح بخاری ، 4240

 

♦️ جناب نے خدا کی قسم کھا کر کہا میں خمس آل محمد ص کو ملتا رہے گا

 

▪️اب مزید روایات ملاحظہ کیجئے 

 

📜 جبیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی عبد شمس اور بنی نوفل کو اس خمس میں سے کچھ نہیں دیا جیسے بنو ہاشم اور بنو مطلب کو دیا، ابوبکر بھی اپنی خلافت میں خمس کو اسی طرح تقسیم کرتے تھے جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تقسیم فرماتے تھے 

 

👈 مگر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عزیزوں کو نہ دیتے تھے جب کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کو دیتے تھے، عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ اس میں سے ان کو دیتے تھے اور ان کے بعد عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ بھی ان کو دیتے تھے۔ 

 

📚 سنن ابي داود/كتاب الخراج والفيء والإمارة /حدیث: 2978

 

▪️دوسری روایت

 

📜 ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی خمس اسی طرح تقسیم کیا کرتے تھے جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تقسیم کیا کرتے تھے، 

👈 مگر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے رشتہ داروں کو نہ دیتے جب کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو دیا کرتے تھے

 

📚 سنن ابي داود/كتاب الخراج والفيء والإمارة /حدیث: 2979

 

💯 ایک طرف جناب کہتے تھے میں اسی طرح خرچ کروں گا جس طرح رسول ﷺ اپنی اہل بیت پر خرچ کرتے تھے مگر پھر رسول ﷺ کی اہل بیت کو محروم بھی رکھتے تھے

 

⁉️ اب کچھ سوالات ہمیشہ کی طرح بغیر کسی گستاخی کے

 

1. اگر قرآن کے مطابق خمس میں ذوی القربیٰ کا حق صراحتاً موجود ہے تو ابوبکر نے یہ حق آلِ محمدؐ کو کیوں نہ دیا؟

 

2. جب سیدہ فاطمہؑ نے فدک خمس کے عنوان سے بھی طلب کیا تو اسے کس شرعی دلیل سے رد کیا گیا؟

 

3. کیا حدیثِ نحن معاشر الأنبياء لا نورث خمس کے حق کو بھی ختم کر دیتی ہے؟

 

4. اگر فدک کو بیت المال مان بھی لیا جائے تو کیا خمس بیت المال سے خارج نہیں ہوتا؟

 

5. صحیح بخاری کی روایت کے مطابق خیبر کے خمس کا ذکر موجود ہے، تو وہ خمس عملاً کہاں خرچ ہوا؟

 

6. جب ابوبکر نے قسم کھا کر کہا کہ آلِ محمدؐ خمس سے کھاتے رہیں گے تو پھر انہیں خمس کیوں نہ دیا گیا؟

 

7. سننِ ابی داؤد کی روایات کے مطابق رسول اللہ ﷺ اپنے رشتہ داروں کو خمس دیتے تھے، تو ابوبکر نے یہ طریقہ کیوں ترک کیا؟

 

8. اگر ابوبکر واقعی رسول ﷺ کے طریقے پر عمل کر رہے تھے تو ذوی القربیٰ کو خمس سے محروم کیوں رکھا؟

 

9. جب عمر اور عثمان نے آلِ رسولؐ کو خمس دیا تو ابوبکر کے دور میں یہ امتیاز کیوں پیدا ہوا؟

 

10. کیا آلِ محمدؐ کو خمس سے محروم کرنا قرآن کی آیتِ خمس کے خلاف نہیں؟

 

11. اگر سیدہ فاطمہؑ کا دعویٰ باطل تھا تو ابوبکر نے خمس جاری رکھنے کا وعدہ کیوں کیا؟

 

12. کیا ایک طرف رسول ﷺ کی قرابت کو اپنی قرابت سے افضل کہنا اور دوسری طرف اہلِ بیتؑ کو خمس نہ دینا تضاد نہیں؟

 

13. اگر خمس صدقہ تھا تو رسول ﷺ اپنے رشتہ داروں کو کیوں دیتے تھے؟

 

14. کیا سیدہ فاطمہؑ کے تین دلائل (ملکیت، وراثت، خمس) میں سے کسی ایک کا بھی علمی رد پیش کیا گیا؟

 

15. کیا آلِ محمدؐ کو خمس سے محروم کرنا ان کے معاشی حق کی صریح نفی نہیں؟

 

📎 بدر علی 

 

invisibleislam.com

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2
Gallery Image 3
Gallery Image 4