Back to فدک

فدک کے موضوع پر ایک شیعہ رافضی کا ابو حنیفہ سے مناظرہ

فدک کے موضوع پر ایک شیعہ رافضی کا ابو حنیفہ سے مناظرہ
فدک کے موضوع پر ایک شیعہ رافضی کا ابو حنیفہ سے مناظرہ

روایت ہے کہ فَضّال بن حسن بن فَضّال کوفی ابو حنیفہ کے پاس سے گزرے، جو ایک بڑی جماعت کے درمیان بیٹھے اپنے فقہ اور حدیث کے مسائل لکھوا رہے تھے۔ فَضّال نے اپنے ساتھی سے کہا:

"خدا کی قسم! میں یہاں سے نہیں جاؤں گا جب تک ابو حنیفہ کو شرمندہ نہ کر دوں۔"

 

اس کے ساتھی نے کہا:

"ابو حنیفہ تو وہ شخص ہے جس کا مرتبہ بلند ہے اور اس کی دلیل ظاہر و واضح ہے۔"

 

فَضّال نے کہا:

"کیا کبھی کسی گمراہ کی دلیل کسی مؤمن کی دلیل پر غالب آئی ہے؟"

 

پھر وہ ابو حنیفہ کے قریب گئے اور سلام کیا۔ ابو حنیفہ نے سلام کا جواب دیا اور تمام حاضرین نے بھی جواب دیا۔

فَضّال نے کہا:

 

"اے ابو حنیفہ! میرے ایک بھائی کا کہنا ہے کہ رسولِ خدا ﷺ کے بعد سب سے بہترین انسان علی بن ابی طالبؑ ہیں، اور میں کہتا ہوں کہ خلیفہ اول سب سے بہتر تھے اور ان کے بعد خلیفہ دوم۔ آپ کیا کہتے ہیں؟ اللہ آپ پر رحم کرے۔"

 

ابو حنیفہ نے کچھ دیر سر جھکایا، پھر سر اٹھا کر کہا:

"رسولِ خدا ﷺ کے پہلو میں ان دونوں کا دفن ہونا ہی ان کی بزرگی اور فضیلت کے لیے کافی ہے۔ کیا تم نہیں جانتے کہ دونوں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ دفن ہیں؟ اس سے زیادہ واضح دلیل اور کیا چاہیئے؟"

 

فَضّال نے کہا:

"میں نے یہی بات اپنے بھائی سے کہی تھی، تو وہ بولا:

اگر وہ جگہ صرف رسول اللہ ﷺ کی تھی، تو ان دونوں نے ایسی جگہ دفن ہوکر ظلم کیا جس میں ان کا کوئی حق نہیں تھا۔

اور اگر وہ جگہ ان دونوں کی تھی اور انہوں نے اسے رسول اللہ ﷺ کو ہبہ کیا تھا، تو پھر اسے واپس لے کر انہوں نے بہت برا کیا، کیونکہ وہ اپنی بخشش سے پھر گئے اور اپنا عہد بھول گئے۔"

 

ابو حنیفہ نے کچھ دیر سر جھکا کر غور کیا، پھر کہا:

"نہ وہ جگہ رسول اللہ ﷺ کی خاص ملکیت تھی، نہ ان دونوں کی۔ بلکہ انہوں نے ازواج کے حقِ میراث کی وجہ سے وہاں دفن ہونے کا حق پایا۔"

 

فَضّال نے کہا:

"میں نے یہ بات بھی اسے کہہ دی تھی، مگر وہ بولا:

تم خود جانتے ہو کہ رسول اللہ ﷺ نو بیویاں چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہوئے، اور حساب کرنے سے ہر ایک کا حصہ ایک آٹھویں کا ایک نواں بنتا ہے۔

پھر ہم نے ایک آٹھویں کے ایک نویں کو دیکھا تو وہ ایک بالشت در ایک بالشت بنتا ہے۔

تو پھر ان دونوں مردوں نے اتنے سے زیادہ جگہ پر کیسے قبضہ کر لیا؟

اور پھر یہ بھی کہ عائشہ اور حفصہ رسول اللہ ﷺ سے میراث لیں، مگر فاطمہؑ جو آپ کی بیٹی ہیں انہیں میراث سے محروم کر دیا جائے؟!"

 

یہ سن کر ابو حنیفہ نے کہا:

"اے لوگو! اسے میرے پاس سے ہٹا دو، یہ خبیث رافزی ہے!"

 

📚 کتاب: الاحتجاج، مؤلف: طبرسی

جلد 2، صفحہ 149–150 

 

Invisibleislam.com

Gallery

Tap any image to view full screen

Gallery Image 1
Gallery Image 2